غازی پور: باندہ جیل میں بند سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے رکن پارلیمنٹ بھائی افضال انصاری نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپہ ماری پر یوگی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ افضال انصاری نے کہا کہ جب تک یہ حکومت ہے، جتنا کودنا ہے کود لو۔ اپنی حکومت آتے ہی ایک ایک بات کا حساب دینا ہوگا۔ اپنی ایک ایک چیز واپس لوں گا۔ غازی پور کے کرنڈا میں ایک پروگرام میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے افضال انصاری نے یہ بات کہی۔
بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے ای ڈی چھاپہ ماری اور جائیداد قرقی پر حکومت کے خلاف حملہ بولتے ہوئے کہا، ’آپ اقتدار کا غلط استعمال کرکے مخالفین کو ستا رہے ہیں۔ غازی پور میں توپ کے منہ پر میں ہی ہوں۔ مجھ پر مسلسل گولے داغے جا رہے ہیں۔ دیکھتا ہوں کہ ان کے گولے ختم ہوتے ہیں یا میں۔ میں دوسری مٹی کا بنا ہوا ہوں۔ میرا ایک اصول اور ضابطہ ہے۔ 40 سال سے میں ظلم، زیادتی اور جاگیرداری کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ جہاں غریب پر ظلم ہوگا، نصف شب غریب کے آنسو پوچھتا رہوں گا‘۔
یہ بھی پڑھیں۔Jammu and Kashmir: سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے مغل گارڈن کے پاس گرینیڈ حملہ، 9 زخمیمیری اصلی جائیداد غازی پور کی غریب عوامقرقی کی کارروائی پر افضال انصاری نے کہا، ’"مادی لذتیں میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔ تم خوش ہو لو کہ قرقی کرکے افضال انصاری کو کنگال کر دیا۔ میری اصلی جائیداد غازی پور کی غریب عوام ہے، جسے تمہارے باپ کی حکومت بھی قرق نہیں کرسکتی۔ تمہارے بڑے بڑے سورما مجھ سے پنجا لڑا چکے ہیں۔ سال 2024 میں ایسی تاریخ بنے گی کہ پروانچل میں ان کو کچھ بھی نہیں ملے گا‘۔
زندگی میں گھٹنے نہیں ٹیکوں گارکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے کہا کہ میں سارے حملے جھیل لوں گا، لیکن اس زندگی میں گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔ جتنے دن تمہاری حکومت ہے، چاہے جتنا کود لو، ساری کارروائیوں کے خلاف کورٹ، کچہری اور قانون کے ذریعہ لڑوں گا۔ اگر ہماری سچائی ہوگی تو ایک ایک چیز واپس لوٹا لیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ای ڈی نے دہلی، لکھنو، غازی پور سمیت 11 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔