ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: اسٹرانگ روم کی تین سطحی سیکورٹی

کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے گذشتہ روز ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے بعد اسٹرانگ روم میں بیلٹ باکسس کو محفوظ رکھنے کے عمل کا پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ معائنہ کیا۔

  • Share this:
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: اسٹرانگ روم کی تین سطحی سیکورٹی
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: اسٹرانگ روم کی تین سطحی سیکورٹی

حیدرآباد: کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے گذشتہ روز ہوئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) انتخابات کے بعد اسٹرانگ روم میں بیلٹ باکسس کو محفوظ رکھنے کے عمل کا پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ معائنہ کیا۔ سوماجی گوڑہ، امیرپیٹ، صنعت نگر، خیریت آباد وارڈس کے بیلٹ باکسس صنعت نگر کے ڈی آر سی سی سنٹر کے ملٹی اسپورٹس کامپلکس میں بنائے گئے اسٹرانگ رومس میں رکھے گئے ہیں۔ سجنار نے نگرانی کی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اسٹرانگ رومس کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ بیلٹ باکسس کی سیکورٹی کے لئے تین سطحی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔




پہلی سطح پٹرولنگ ٹیمس ہیں۔ دوسری سطح سائبرآباد لااینڈ آرڈر و سیول پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریکیڈس ہیں جبکہ تیسری سطح ٹی ایس ایس پی فورس ہے جو اسٹرانگ رومس کی حفاظت پر مامور ہے۔ کمشنر نے اسٹرانگ رومس میں داخل ہونے والے افراد کی تفصیلات درج کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ان اسٹرانگ رومس کی 4 دسمبر تک 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی اور سی سی ٹی وی کیمرون کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 02, 2020 07:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading