ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: مہم چلانے والے گھروں میں الگ تھلگ ہوجائیں: صحت حکام

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے حکام نے گزشتہ روز ہوئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کی انتخابی مہم چلانے والے تمام افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ تک خود کو الگ تھلگ کرلیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2020 04:27 PM IST
  • Share this:
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020: مہم چلانے والے گھروں میں الگ تھلگ ہوجائیں: صحت حکام
جی ایچ ایم سی انتخابات: مہم چلانے والے گھروں میں الگ تھلگ ہوجائیں: صحت حکام

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ صحت کے حکام نے گزشتہ روز ہوئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات کی انتخابی مہم چلانے والے تمام افراد سے گزارش کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ تک خود کو الگ تھلگ کرلیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر صحت کے حکام نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، پارٹی کے کارکنان اور دیگر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ الگ تھلگ ہوجائیں۔ ساتھ ہی قریبی اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کورونا کی جانچ کروانے کی بھی خواہش کی گئی ہے۔ تمام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ گھروں میں الگ تھلگ رہنے کے دوران ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور جسمانی فاصلہ (سوشل ڈیسٹنسنگ) کو یقینی بنائیں۔



تلنگانہ میں ایک اور ضمنی انتخاب


تلنگانہ میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کی موت کے بعد ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔ این نرسمہیا جو حلقہ ناگرجناساگر کی نمائندگی کرتے تھے، کہ گزشتہ روز موت ہوگئی، جس کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب لازمی ہوگیا۔ تمام جماعتوں نے اس حلقہ کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔ امکان ہے کہ ٹی آرایس، نرسمہیا کے فرزند بھگوت کو امیدواربنائے گی۔ سال 2018 کے بعد تلنگانہ میں یہ تیسرا ضمنی انتخاب ہوگا۔ حضورآباد اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمار ریڈی کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کی وجہ سے منعقد ہوا تھا۔ اس حلقہ سے ٹی آرایس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد ازاں دوباک کی نمائندگی کرنے والے ٹی آرایس کے رکن اسمبلی راما لنگاریڈی کی موت ہوگئی، جس کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ہوا۔ اس ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ روز حکمراں جماعت کا ایک اور رکن اسمبلی این نرسمہیا چل بسے، جس کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 02, 2020 04:13 PM IST