لاک ڈاؤن : گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن اس کام میں ہے مصروف، جلدہی پورا ہوگا خواب
زیر تعمیر فلائی اوورس کے ادھورے کاموں کو جلدہی مکمل کرلینے کی ہدایت
تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام تیزی سے انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر فلائی اوورس کے ادھورے کاموں کو جلدہی مکمل کرلینے کی ہدایت دی ہے ۔
گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) حدود میں مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی راما راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔یادر ہے کہ گذشتہ کئی یوم سے مہلک کرونا وائرس کی وباء کا قہر جاری ہے- جس کی وجہ ملک کو ریاست میں گذشتہ 22 مارچ سے لاک ڈاون اور رات کے اوقات کار میں کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کی وجہ عام زندگی کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگئی ہے۔
مہلک کرونا وائرس کی وبا ءکا سر چشمہ شائد شہر حیدرآباد میں کچھ زیادہ ہی قہردکھارہاہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔اور لاک ڈاؤن کے دوران بلا کسی وجہ کےپیدل راہرو کو بھی گھر سے باہر نکلنے کے خلاف سخت انتباہ دیا اور محکمہ پولیس کو کاروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس کے بعد تلنگانہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آرہی ہے اور کئی مقامات پر گاڑیاں ضبط کی جارہی ہے۔
وہیں دوسری جانب تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے شہر کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام تیزی سے انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر فلائی اوورس کے ادھورے کاموں کو جلدہی مکمل کرلینے کی ہدایت دی ہے ۔ جبکہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ و بنگلورو ہائی وے بہادر پورہ چوراہے کے ٹریفک مسائل کے پیش نظر فلائی اورز کی تعمیر کے لیے بڑی تیزی سے سرگرمیوں کا آغاز کیا جاچکا ہے تاکہ معینہ وقت کے اختتام سے پہلے ہی بہادر پورہ فلائی اوور کی تعمیر مکمل کی جاسکیں۔
MA&UD Minister @KTRTRS inspected the ongoing works of Balanagar flyover which is being constructed as a part of the Strategic Road Development Programme in Hyderabad. Minister instructed the officials to speed up the works and utilise the lockdown period to complete the works. pic.twitter.com/azFdEHBZUL
— Minister for IT, Industries, MA & UD, Telangana (@MinisterKTR) April 13, 2020
ان ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے لئےجی ایچ ایم سی کے میئر بی رام موہن نے بھی مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ دورے کرکے تعمیری کاموں کا جائزہ لیے رہے ہیں اور متعلقہ علاقے میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے اور ان کی یکسوئی کے احکامات صادر کیے ہیں۔ میئر بی رام موہن کے ہمراہ مجلسی ڈویژن کے کارپوریٹرز بھی موجود تھے۔ گریٹرحیدرآباد کے میئر نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں جی ایچ ایم سی کا تعاون کریں۔ جس پر انہوں نے متعلقہ جائیدادوں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ فوری اس ضمن میں رجوع ہوتے ہوئے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کروا لیں ۔بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق بہادر پورہ فلائی اوور کی لمبائی تقریبًا 800 میٹر اور چوڑائی 4 لائن پر محیط بتائی جارہی ہے ۔جس پر تقریبا ًچار سال قبل264کروڑ مصارف عائد ہونے والے تھے تاہم موجودہ حالات میں اس کا تخمینہ کافی بڑھ چکا ہے -حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی سرگرمیاں بھی انتہائی تیز کر دی گئی ہیں امید یہ کی جا رہی ہے کہ فلائی اوور ریکارڈ مدت میں تعمیر ہو جائے گا
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔