ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

GHMC الیکشن: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- نظام تہذیب ختم کرکے حیدرآباد کو بنائیں گے چھوٹا ہندوستان

GHMC Polls: یکم دسمبر کو ہونے جارہے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تشہیر کے لئے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ اتوار کو حیدرآباد میں روڈ شو کے بعد پریس کانفرنس کی۔

  • Share this:
GHMC الیکشن: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- نظام تہذیب ختم کرکے حیدرآباد کو بنائیں گے چھوٹا ہندوستان
GHMC الیکشن: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- نظام تہذیب ختم کرکے حیدرآباد کو بنائیں گے چھوٹا ہندوستان۔ تصویر: اے این آئی

حیدرآباد: وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) نے اتوار کو حیدرآباد میں انتخابی تشہیر کے دوران (GHMC Polls) روڈ شو کے بعد پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں امت شاہ نے کہا کہ ٹی آر ایس ترقی کی راہ میں روڑہ بن رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دیں تاکہ حیدرآباد میں بی جے پی کا میئر بن سکے۔ امت شاہ نے حیدرآباد سے لوگوں کا گرم جوشی سے استقبال کئے جانے کے لئے شکریہ ابھی ادا کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ میں حیدرآباد کے لوگوں کا ان کی زبردست حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امت شاہ نے کہا کہ روڈ شو کے بعد میں مطمئن ہوں کہ اس بار بی جے پی سیٹیں بڑھانے اور اپنی موجودگی مضبوط کرنے کے لئے نہیں لڑ رہی ہے بلکہ اس بار بی جے پی حیدرآباد میں اپنی پارٹی کا میئر بنانے کے لئے میدان میں ہے۔


امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے حیدرآباد کو میڈیکل کالج کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم حیدرآباد کو سیلاب سے محفوظ شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حیدرآباد میں آئی ٹی ہب بنائے گی، جس سے شہر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مرکز نے حیدرآباد کو بچا لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی ہب بننے کی صلاحیت ہے۔ انفرا اسٹرکچر کی ترقی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کی جانی ہے، بھلے ہی رقم ریاست اور مرکز کے ذریعہ دیا گیا ہو۔ ٹی آر ایس اور کانگریس کے تحت موجودہ کارپوریشن اس کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں جس طرح سے کارپوریشن ٹی آر ایس اور مجلس اتحاد المسلمین کی قیادت میں چلی ہے، وہ حیدرآباد کو دنیا کا آئی ٹی ہب بنانے میں سب سے بڑا روڑہ ہے۔


حیدرآباد نظام ثقافت سے پاک ہوگا


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہم حیدرآباد کو نواب اور نظام ثقافت سے آزاد کریں گے اور یہاں ایک چھوٹا ہندوستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد کو ایک جدید شہر بنانا چاہتے ہیں، جو نظام ثقافت کے بندھن سے پاک ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حیدرآباد آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے بہت فائدہ اٹھا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کے لئے بہت سارے مواقع پیدا کئے ہیں اور اس سے ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد پر ظاہر ہوتا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے 'کہیں سے بھی کام کرنے' کی راہ کھول دی۔ اس اقدام سے حیدرآباد میں کام کرنے والے آئی ٹی کے پیشہ ور افراد کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد کے لوگوں کے لئے آیوشمان بھارت اسکیم لائے تاکہ غریبوں کو سال میں 5 لاکھ روپئے تک کے مفت علاج کا فائدہ مل سکے۔ آپ نے سیاسی وجوہات سے اسکیم حیدرآباد میں نافذ نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد کو کنبہ پروری سے جمہوریت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ چاہے اویسی صاحب کی پارٹی ہو یا ٹی آر ایس ہو، سب ہم سے سوال کرتے ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اتنے بڑے تلنگانہ میں آپ کو آپ کی فیملی کے علاوہ کوئی نہیں ملتا ہے کیا؟ کیا کسی میں کوئی صلاحیت نہیں ہے؟ وزیر داخلہ نے کہا ہم حیدرآباد کو بدعوانی سے شفافیت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم حیدرآباد کو ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 29, 2020 05:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading