ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

غلام نبی آزاد نے کہا : زمینی سطح پر وابستگی ختم ، فائیو اسٹار کلچر کے ساتھ نہیں جیت سکتے الیکشن

غلام نبی آزاد نے پارٹی کے  لیڈروں کے رویہ پر بھی جم کر سوالات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن فائیواسٹار کلچر سے نہیں جیتے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی شکستوں سے فکرمند ہیں ، خاص طور پر بہار اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے ۔

  • Share this:
غلام نبی آزاد نے کہا : زمینی سطح پر وابستگی ختم ، فائیو اسٹار کلچر کے ساتھ نہیں جیت سکتے الیکشن
غلام نبی آزاد نے کہا : فائیو اسٹار کلچر کے ساتھ نہیں جیت سکتے الیکشن

پہلے سے ہی اندرونی اختلافات سے پریشان کانگریس بہار اسمبلی انتخابات کے بعد مزید مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔ پارٹی کے کئی بڑے لیڈران کھل کر تنقید کررہے ہیں ۔ اب پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بہار میں پارٹی کی کارکردگی کا الزام لیڈرشپ پر نہیں لگا رہے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی لیڈروں کے رویہ پر بھی سوالات اٹھائے ۔


نیوزیجنسی اے این آئی سے بات چیت میں آزاد نے کہا کہ ہم سبھی شکستوں سے فکرمند ہیں ، خاص طور پر بہار اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شکست کیلئے لیڈر شپ کو ذمہ دار نہیں مانتا ہوں ، ہمارے لوگوں نے زمینی سطح پر جڑاو کھودیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو پارٹی سے پیار ہونا چاہئے ۔



اتنا ہی نہیں آزاد نے پارٹی کے لیڈروں کے رویہ پر بھی جم کر سوالات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن فائیواسٹار کلچر سے نہیں جیتے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے لیڈروں کے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ اگر انہیں پارٹی سے ٹکٹ مل جاتا ہے تو وہ پہلے فائیواسٹار ہوٹل بک کراتے ہیں ۔ اگر روڈ خراب ہے تو وہ کہیں نہیں جاتے ۔ آزاد نے کہا کہ جب تک فائیو اسٹار کلچر کو ختم نہیں کیا جاتا ہے ، کوئی بھی الیکشن نہیں جیت سکتا ہے ۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات اور ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی ، جس کے بعد سے ہی پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے ناراضگی ظاہر کی تھی ۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کپل سبل نے کہا تھا کہ جب سے راہل گاندھی نے یہ اعلان کیا ہے کہ انہیں پارٹی سربراہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، کانگریس کے پاس گزشتہ ڈیڑھ سال سے کوئی صدر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ایک پارٹی لیڈر کے بغیر ڈیڑھ سال تک کام کرے گی ۔ کانگریس کارکنان کو معلوم نہں کہ کہاں جانا ہے ۔ علاوہ ازیں پی چدمبرم نے بھی تنقید کی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 22, 2020 07:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading