ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ، غلام نبی آزاد نےکہی یہ بات

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کےلیڈر غلام نبی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کےساتھ اپوزیشن جماعتوں کےلیڈروں کی میٹنگ کے بعدکہا کہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کے انفیکشن کےخلاف متحد ہوکرلڑ رہا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ، غلام نبی آزاد نےکہی یہ بات
غلام نبی آزاد نےکورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس نےکہا کہ کورونا وائرس کووڈ۔19 کےخلاف جنگ میں حکمراں فریق اور اپوزیشن کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے اور مرکز اور ریاستی حکومتیں لاک ڈاون بڑھانے سے متعلق جو فیصلے کریں گی پورا ملک اس کی حمایت کرےگا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اورکانگریس کے سینئرلیڈر غلام نبی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کےلیڈروں کی میٹنگ کے بعد بدھ کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ پورا ملک اس وقت کورونا وائرس کے انفیکشن کےخلاف متحد ہوکرلڑ رہا ہے۔ ہماری لڑائی اس وقت حکومت سے نہیں کورونا سے اوراس لڑائی میں حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔


غلام نبی آزاد نےکہا کہ لاک ڈاون کے تعلق سے بیشتر لیڈروں کے موقف میں یکسانیت تھی۔ خود وزیراعظم مودی نےکہا کہ لاک ڈاون بڑھانےکے تعلق سے تمام وزراء سے بات کریں گے اور اس پرسب کی جو رائے ہوگی اس کے مطابق فیصلہ کیا جائےگا۔ ایک دیگر اطلاع کے مطابق وزیراعظم مودی 11 اپریل صبح وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے غوروخوض کریں گے۔ 21 دن کا لاک ڈاون 14 اپریل کو ختم ہورہا ہے اور اسے بڑھانے یا ہٹانےکے معاملہ پر وزیراعظم مودی وزرائے اعلی سے بات چیت کریں گے۔


وزیراعظم مودی 11 اپریل صبح وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے غوروخوض کریں گے۔
وزیراعظم مودی 11 اپریل صبح وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے غوروخوض کریں گے۔


غلام نبی آزاد نےکہا کہ اس وقت ترجیح لوگوں کو بچانا ہے اور ہرحال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو تیسرے مرحلہ میں پہنچنے سے روکنا ہے۔ اس میں خیال یہ رکھنا ہےکہ سپلائی چین نہیں ٹوٹے اور لوگوں کی ضروری سامان کے تعلق سے دقت اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
First published: Apr 09, 2020 12:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading