نئی دہلی: کانگریس G-23 گروپ کے لیڈر غلام نبی آزاد نے ’نیوز 18 انڈیا‘ سے خاص بات چیت میں بتایا کہ سونیا گاندھی نے ان کے اور دیگر سینئر لیڈروں پر غور کرنے کی حامی بھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کی قیادت کو لے کر G-23 لیڈروں کے من میں کوئی شک اور جھگڑا نہیں اور نہ ہی پارٹی میں پھوٹ جیسی کوئی سوچ ہے۔
واضح رہے کہ حال میں اختتام پذیر پانچ ریاستوں میں اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے بے حد خراب کارکردگی کے بعد کانگریس G-23 گروپ کے لیڈروں نے غلام نبی آزاد کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں ایک بار پھر کانگریس میں قیادت تبدیلی کا موضوع اہمیت سے اٹھا۔ G-23 کے اراکین ششی تھرور، کپل سبل اور منیش تیواری نے کھل کر کانگریس قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کی سونیا گاندھی سے ملاقات، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بنایا گیا بڑا پلانسونیا گاندھی ہماری تجاویز پر غور کریں: غلام نبی آزادغلام نبی آزاد نے G-23 لیڈروں کے مشورے کو لے کر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے 18مارچ کو ملاقات کی تھی۔ ’نیوز 18 انڈیا‘ سے فون پر ہوئی بات چیت میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے تنظیم میں تبدیلی کو لے کر ہمارے G-23 مشوروں پر سونیا گاندھی غور کرنے والی ہیں۔ سونیا گاندھی بھی چاہتی ہیں کہ کانگریس کی تنظیم مضبوط ہونی چاہئے۔
کانگریس میں گروپ بازی جیسی کوئی بات نہیں: آزادغلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس میں رہ کر ہی اسے مضبوط کرنے کی بات کریں گے۔ پارٹی میں گروپ بازی جیسی کوئی بات نہیں ہے۔ سونیا گاندھی کی قیادت پر بھی کوئی تنازعہ نہیں ہے، قیادت کا مسئلہ الیکشن کے وقت دیکھا جائے گا۔ ہماری (G-23 لیڈروں کی میٹنگ) میٹینگیں مسلسل چلتی رہتی ہیں، آگے بھی چلتی رہیں گی۔ اس سے قبل کہا گیا کہ G-23 کے اراکین نے راہل گاندھی کی قیادت میں بھروسہ کھو دیا ہے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج آنے کے بعد غلام نبی آزاد نے کہا تھا کہ وہ اس پارٹی کو ایسے دم توڑتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، جس کو انہوں نے اپنی نصف سے زیادہ زندگی اور پوری جوانی دے دی ہو۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔