உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: گریڈہی میں نکسلائیٹ کی دہشت، ریلوے ٹریک پر کیا بلاسٹ، کئی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی، دیکھیے فہرست

    Naxal Blast In Jharkhand: جھارکھنڈ کے گریڈہی ضلع میں نکسلیوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    Naxal Blast In Jharkhand: جھارکھنڈ کے گریڈہی ضلع میں نکسلیوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکے کے بعد ریلوے کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس راستے سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کئی ٹرینوں کی نقل و حرکت کو بھی کنٹرول کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      گریڈہی: جھارکھنڈ کے گریڈہی ضلع میں نکسلیوں (Naxalites) نے بدھ کی دیر رات ریلوے ٹریک پر بلاسٹ کیا۔ دھنباد ریلوے ڈویژن کے قریب چیچاکی اور کرم آباد ریلوے اسٹیشن پر زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے ہاوڑہ-گیا-دہلی ریل روٹ پر ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد ریلوے کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس راستے سے گزرنے والی کئی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کئی ٹرینوں کی نقل و حرکت کو بھی کنٹرول کیا گیا ہے۔ بدھ کی رات دیر گئے اس لائن میں دھماکہ ہوا تھا۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ریلوے ٹرین کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے تاہم حفاظت کے پیش نظر اس روٹ سے کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

      جانیے کن ٹرینوں کا بدل دیا گیا ہے روٹ

      روٹ میں تبدیلی
      22824 نئی دہلی - بھونیشور راجدھانی ایکسپریس، 12314 نئی دہلی - سیالدہ راجدھانی ایکسپریس اور 12302 نئی دہلی - ہاوڑہ راجدھانی ایکسپریس 26.01.2022 کو ڈی ڈی یو-گیا-پردھان کھنٹا کے بجائے ڈی ڈی یو-پٹنہ-جھاجھا ہوکر چلے گی۔

      12816 آنند ویہار - پوری ایکسپریس 26.01.2022 کو کوڈرما - نیسوچبو گومو کے بجائے ہزاری باغ ٹاؤن - برکاکانہ کے راستے چلے گی۔

      12826 آنند وہار - رانچی جھارکھنڈ سمپرک کرانتی ایکسپریس 26.01.2022 کو کوڈرما - ہزاری باغ ٹاؤن - برکانہ کے بجائے کوڈرما - راجبیرہ کے راستے چلے گی۔

      ٹرین نمبر 12941 بھاو نگر - آسنسول ایکسپریس 25.01.2022 کو ڈی ڈی یو - گیا - پردھان کھنٹا کے بجائے مان پور - کیول - جھاجھا کے راستے چلے گی۔

      دھنباد ڈویژن میں سیکورٹی وجوہات سے 25.01.2022 کو بھاو نگر ٹرمینس سے جانے والی 12941 بھاونگر ٹرمینس۔آسنسول جنکشن ایکسپریس اپنے مقررہ راستے پنڈت دین دیال اُپادھیائے جنکشن۔گیا۔پردھان کھنٹا کے بجائے تبدیل کیے گئے راستے وایا مان پور۔کیول، جھاجھا کے راستے جائے گی۔

      13306 ڈیہری آن سون۔ دھنباد ایکسپریس شروعات کی تاریخ 27.01.2022 ہے۔
      03546 گیا۔آسنسول پسنجر ٹرین کی شروعات کی تاریخ
      03553 آسنسول۔وارانسی پسنجر سفر کی شروعات کی تاریخ 27.01.2022 ہے۔

      کینسل کی گئی گاڑی-
      13305 دھنباد - دہری آن سون ایکسپریس سفر شروع ہونے کی تاریخ 27.01.2022 کو منسوخ رہے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: