مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے رام مندر معاملے پر مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ایودھیا میں رام مندر بنانے کیلئے آگے آنا ہوگا ۔ ورنہ وہ اپنا انجام سوچ لیں۔ ہمارے نمائندے امت کمار سے خصوصی بات چیت کے دوران گری راج سنگھ نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرہی ہندوستان کی تقسیم ہوئی تھی اور پاکستان کا وجود عمل میں آیا تھا۔ گری راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر نہیں بنے گا توکیا پاکستان میں بنے گا؟ گری راج سنگھ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر نہیں ہوئی تو ہندؤوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی اورہندو کب تک اسے برداشت کریں گے۔ کمل ہاسن کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ کمل ہاسن کی فلمیں صرف مسلمانوں نے نہیں دیکھی ہیں۔ کمل ہاسن کو ہندو فلم شائقین نے تھلیاں بچ کرفلم اسٹاربنایاہے۔ اور وہ ہندؤوں کو دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گری راج سنگھ نے عامرخان، نصیرالدین شاہ کو نشانہ بنایا۔ وہیں گری راج سنگھ نے سابق نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری کے بیان پربھی تبصرہ کیا۔ آپ بھی دیکھیں یہ پوری بات چیت
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔