ستیہ پال ملک کا تبادلہ ، جی سی مرمو ہوں گے جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر

آئی اے ایس افسر گریش چندر مرمو کی جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر تقرری کی گئی ہے ۔

Oct 25, 2019 08:40 PM IST | Updated on: Oct 25, 2019 08:42 PM IST
ستیہ پال ملک کا تبادلہ ، جی سی مرمو ہوں گے جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر

ستیہ پال ملک کی فائل فوٹو ۔

آئی اے ایس افسر گریش چندر مرمو کی جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر تقرری کی گئی ہے ۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعہ کو چار ریاستوں کے گورنروں کی تقرری کی ۔ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو جموں و کشمیر کی جگہ گوا کا نیا گورنر بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا ایل جی بنایا گیا ہے۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ گریش چندر مرمو گجرات کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور وہ نریندر مودی کے گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران پرنسپل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ مرمو کی تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب کچھ دنوں بعد جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام خطہ کے طور پر دو حصوں میں باضطہ تقسیم کردیا جائے گا ۔ یہ تقسیم 31 اکتوبر کو عمل میں آئے گی۔

Loading...