ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر: سالوں سے بیٹی کی کر رہا تھا عصمت دری، لڑکی نے زہر کھا کر دی جان

جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلع سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر: سالوں سے بیٹی کی کر رہا تھا عصمت دری، لڑکی نے زہر کھا کر دی جان
علامتی تصویر

جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلع سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی نے اپنے والد کے ذریعہ مبینہ طور پر عصمت دری کئے جانے کے بعد ہفتہ کے روز خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والی لڑکی کی بہن کے مطابق، اس کا والد اس کے ساتھ کئی سالوں سے عصمت دری کر رہا تھا۔ لیکن وہ قتل کے ڈر سے کسی کے سامنے اسے کہہ نہیں پا رہی تھی۔


پولیس نے کہا کہ زہر کھانےکے بعد لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کر لیا ہے اور میڈیکل کے لئے لڑکی لاش پولیس کسٹڈی میں لے لی ہے۔


متاثرہ کی بہن نے الزام لگایا کہ اس کا چاچا بھی اپنی بیٹی س عصمت دری کرتا ہے۔ اس نے کہا، ’’ جب میرے والد کو میرے چاچا کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا شروع کر دیا۔ وہ والد کے سامنے گڑگڑائی لیکن انہوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی‘‘۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ اس کے والد نے اس کے ساتھ بھی عصمت دری کی کوشش کی۔ اس نے کہا کہ جب اس نے اس پورے معاملہ کی شکایت اپنے دادا جی سے کی تو انہوں نے معاملہ کو چھپانے کے لئے کہا۔ لڑکی نے بتایا، ’’ میں نے اپنے دادا جی کو بتایا لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ اس بات کو چھپا کر رکھو کیوں کہ اس سے خاندان کے بدنامی ہوگی‘‘۔
First published: Apr 13, 2019 04:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading