ہوم » نیوز » وطن نامہ

لڑکی کے فلیٹ کے سامنے بالکنی میں آکر برہنہ ہوگیا شخص اور کرنے لگا یہ شرمناک حرکت

لڑکی نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح اس کی سوسائٹی کے سامنے والے فلیٹ میں ایک شخص بالکنی میں آکر برہنہ(نیوڈ) ہوگیا اور مشت زنی کرنے لگا۔

  • Share this:
لڑکی کے فلیٹ کے سامنے بالکنی میں آکر برہنہ ہوگیا شخص اور کرنے لگا یہ شرمناک حرکت
ایک شخص بالکنی میں آکر برہنہ ہوگیا اور مشت زنی کرنے لگا، فیس بک پر لڑکی نے سنائی آپ بیتی

ہریانہ کے گروگرام(گڑگاؤں) میں بیحد عجیب شرمناک واقعے کی شکار لڑکی نے ہمت دکھائی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہوئے واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس نے فیس بک پوسٹ لکھ کر بتایا ہے کہ کس طرح اس کی سوسائٹی کے سامنے والے فلیٹ میں ایک شخص بالکنی میں آکر برہنہ(نیوڈ) ہوگیا اور مشت زنی کرنے لگا۔

اس فیس بک پوسٹ کے بعد اس واقعے کی مذمت کرنے اور لڑکی کولوگ اس کی ہمت کیلئے سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ کافی تعداد میں یوزرس نے اسے لائک کرکے اور کمینٹ لکھ کر اس کی حمایت کی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اب ہریانہ اور گروگرام پولیس پر اس معاملے میں سخت کارروائی کیلئے دباؤ بنے گا۔

کیا ہے پورا معاملہ۔۔

دراصل یہ معاملہ منگل کی رات تقریبا 10 بجے کا ہے۔ لڑکی نے جب پولیس اور مہیلا ہیلپ لائن کو فون کیا تو فون کی گھنٹی بجتی رہی لیکن کسی نے کال ریسیو نہیں کیا۔ دراصل ہائی پروفائل سوسائٹی میں رہنے والی ایک لڑکی کے سامنے ایک شخص اچانک برہنہ ہوگیا اور مشت زنی کرنے لگا۔

فیس بک پر پوسٹ شیئر کرکے بتائی ساری کہانی

फेसबुक पोस्ट- facebook post
آپ کو بتا دیں کہ اس سلسلے میں لڑکی نے اپنے فیس بک پروفائل پر ایک پوسٹ شیئر کرکے واقعے کے بارے میں بتایا۔ اس نے لکھا کہ وہ ابھی گڑ گاؤں کے یونیورلڈ سٹی سے متصل ایک فلیٹ میں رہتی ہے۔ دیگر دنوں کی طرح وہ اس رات 10 بجے کے قریب اپنی بالکنی میں کھڑی تھی۔ اتنے میں اس کے سامنےوالے فلیٹ میں رہنے والا آدمی برہنہ ہوکر اپنی بالکنی میں آگیا اور اسے دیکھ کر مشت زنی کرنے لگا۔ متاثرہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ماسٹر بیشن کرنے والے ملزم کی عمر تقریبا 40 سال بتائی ہے۔
First published: Jul 26, 2019 11:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading