ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

تین شہریوں کی موت پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار، وزارت داخلہ نے دی وارننگ

پاکستانی (Pakistani) رینجروں نے ہیرا نگر سیکٹرکے مختلف گاووں میں رات کے دوران پیشگی چوکیوں اور گاوں کو نشانہ بنا کرجنگ بندی کی خلاف ورزی (ceasefire violation) کی۔

  • Share this:
تین شہریوں کی موت پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار، وزارت داخلہ نے دی وارننگ
تین شہریوں کی موت پر ہندوستان نے پاکستان کو لگائی پھٹکار

جموں: جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد پر مسلسل ہورہے سیز فائرکی خلاف ورزی کو لےکر ہندوستان نے پاکستان کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ تین لوگوں کی موت کو لےکر وزارت داخلہ نے پاکستان کو سخت وارننگ دی ہے۔ واضح رہےکہ ہفتہ کے روز پاکستان کی طرف سےکی گئی گولہ باری میں کشمیر کےتین مقامی لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔


پاکستان نے پیر کو پونچھ اور کٹھوعہ ضلع میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پاس  پیشگی چوکیوں اور گاوں میں گولہ باری کی، جس کا ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے زبردست جواب دیا۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان کو کافی نقصان پہنچایا۔ افسران نے بتایا کہ صبح پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے پاس مینڈھر سیکٹر میں پاکستان کی فوج نےگولہ باری شروع کی اور خبر لکھےجانے تک یہ جاری تھی۔ پاکستانی رینجروں نے بھی ہیرا نگر سیکٹرکے مختلف گاووں میں رات کے دوران پیشگی چوکیوں اورگاووں کو نشانہ بنا کرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔




افسران نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے چاندوا اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کی رات تقریباً پونے دو بجے گولی باری شروع ہوئی اور صبح 4 بجے تک چلی۔ انہوں نےکہا کہ بی ایس ایف نے اس کا زبردست طریقے سے جواب دیا۔ افسران نےکہا کہ گولی باری میں کسی کے نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز پاکستان کی طرف سےکی گئی گولہ باری میں کشمیر کےتین مقامی لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جس کا ہندوستان نے زبردست طریقے سے جواب دیا ہے۔ فائل فوٹو
ہفتہ کے روز پاکستان کی طرف سےکی گئی گولہ باری میں کشمیر کےتین مقامی لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جس کا ہندوستان نے زبردست طریقے سے جواب دیا ہے۔ فائل فوٹو


پاکستان نے ہندوستانی ڈپلومیٹ کو سمن کیا

وہیں پاکستان نے بھی پیرکو ہندوستانی مشن کے انجارج گورو اہلووالیہ کو طلب کیا اور ایل او سی کے پاس ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ مبینہ طور پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر مخالفت درج کرائی۔ پاکستان کے مطابق اس حادثہ میں ایک شہری کی موت ہوگئی ہے۔ خارجہ دفتر نےکہا کہ جنرل ڈائریکٹر (جنوب ایشیا اور جنوب) زاہد حفیظ چودھری نے اہلو والیہ کو طلب کیا اور 12 اپریل کو دھودنیال، راکھچکری، چریکوٹ اور بروہ سیکٹروں میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی’ کی مذمت کی۔ زاہد حفیظ چودھری نےکہا کہ دھودنیال سیکٹر میں دو سال کے ایک بچے کی موت ہوگئیاور راکھچکری اور چریکوٹ سیکٹر میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

خارجہ دفتر نے الزام لگایا کہ ہندوستانی لائن آف کنٹرول اور کام کاجی سرحد (ڈبلیو بی) پر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور یہ اب بھی جاری ہے۔ چودھری نےکہا کہ سرحد پرکشیدگی بڑھاکرہندوستان کشمیر سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان سے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنےکی اپیل کی ہے۔
First published: Apr 13, 2020 11:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading