ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Global AI Summit RAISE 2020: مکیش امبانی نے کہا- ملک کے پاس AI سیکٹر میں ورلڈ لیڈر بننےکا ہے بہترین موقع

گلوبل اے آئی سمٹ ریز 2020 (Global AI Summit RAISE 2020) میں ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا کہ ہندوستان کے پاس ایسے سبھی ذرائع ہیں، جن کی مدد سے آرٹیفیشل انٹلی جینس سیکٹر میں دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔ آرٹیفیشل انٹلی جنس پر یہ گلوبل ورچوئل سمٹ (Global Virtual Summit) پانچ دن چلے گا۔ 

  • Share this:
Global AI Summit RAISE 2020: مکیش امبانی نے کہا- ملک کے پاس AI سیکٹر میں ورلڈ لیڈر بننےکا ہے بہترین موقع
مکیش امبانی نے کہا-گلوبل سمٹ وزیر اعظم مودی کے وژن کا ثبوت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے آج آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر پانچ دن کے گلوبل ورچوئل سمٹ (Global AI Summit RAISE 2020) کا افتتاح کیا۔ ’رسپانسبل آرٹیفیشیل انٹلی جنس فار سوشل امپاورمنٹ’ یا کا انعقاد RAISE 2020 کا انعقاد صنعت اور تعلیم کے پارٹنرشپ کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ کا ہدف صحت، تعلیم اور زرعی میدان میں تبدیلی کرنا ہے۔  اس دوران ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کے پاس ایسے سبھی ذرائع دستیاب ہیں، جن کی مدد سے ہم آرٹیفیشیل سیکٹر میں ورلڈ لیڈر بن سکتے ہیں۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس گلوبل سمٹ میں بولنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ سمٹ وزیر اعظم مودی کے وژن کا ثبوت ہے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان، انڈسٹری اور پورا ملک اس ایجنڈا کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے، جو کہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس کو فروغ دے اور مضبوط اور مسلسل نیا ہندوستان بنانے کے لئے کام کرے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے اور تمام ذرائع بھی تیار ہیں کہ ہندوستان آرٹیفیشل انٹلی جنس کے علاقے میں ورلڈ لیڈر کی طرح کام کرسکے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ڈیٹا آرٹیفیشل انٹلی جنس کے لئے کچا مال ہے۔




آنے والے وقت میں ملک ڈیجیٹل کیپٹل پر کرے گا مقابلہ

مکیش امبانی نے کہا کہ میک ان انڈیا (Make in India) کے ذریعہ ہم ملک میں ہی ڈیجیٹل ڈیوائس، سینسر اور دوسرے آلات کا افورڈبل مینوفیکچرنگ صلاحیت تیار کر رہے ہیں۔ یہی نہیں، ہندوستان ورلڈ کلاس ڈاٹا سینٹرس کی مدد سے کمپیوٹر پاور کے معاملے میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ ماڈرن ٹکنالوجی کی مدد سے پروڈکٹیوٹی کو بڑھاوا مل رہا ہے۔ ملک کی معیشت کو سبھی سیکٹروں میں غیر متوقع سطح پر صلاحیت بڑھی ہے۔ ملک کی معیشت اور سماج مل کر بہت تیزی سے ڈاٹا جنریٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ملک فیزیکل کیپٹل، فائنانشیل کیپٹل، ہیومن کیپٹل اور انٹیلکچوئل کیپٹل کی سطح پر مقابلہ کر رہا تھا۔ آنے والے وقت میں ملک ڈیجیٹل کیپٹل پر مقابلہ کرے گا۔

شفافیت اور سروس ڈلیوری میں سدھار کرتی ہے ٹکنا لوجی

وزیر اعظم مودی (PM Modi) نے کہا کہ آرٹیفکیشل انٹلی جنس پر کھل کر بات کرنا بہترین قدم ہے۔ موجودہ دور میں تکنیک نے ہمارے کام کرنے کی جگہ کو بدل دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹلی جس انسان کی  دانشوری کے لئے اعزاز ہے جو کہ ٹول اور ٹکنالوجی بنانے میں انسان کی مدد کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے آئی ڈی سسٹم یونیک آئیڈنٹیٹی سسٹم آدھار، ہمارے پاس سب سے انوویٹیو ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم یوپی آئی (UPI) ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کافی ہندوستانی اس علاقے میں کام کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں اور بھی لوگ اس علاقے میں کام کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو بڑھا رہا ہے، جس کا مقصد گاوں میں بھی تیز انٹرنیٹ پہنچانا ہے۔ ہم ہندوستان کو اے آئی کے میدان میں گلوبل لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔ ابھی کافی ہندوستانی اس میدان میں کام کر رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اور بھی لوگ آرٹیفیشیل سیکٹر میں کام کریں گے۔

پروفیسر راج ریڈی نے مکیش امبانی کو دی مبارکباد

پروفیسر راج ریڈی نے کہا کہ مکیش امبانی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے گھروں تک فائبر پہنچانے کی شروعات کی۔ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر امیتابھ کانت نے کہا، ’ہمیں پورا یقین ہے کہ اے آئی زندگی کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سوشل امپاورمنٹ کے لئے ہندوستان صحت، تعلیم، مالیات، کھیتی اور انتظامیہ میں اے آئی پر مبنی آلات کو تیار کر رہا ہے۔ اپنے ڈیٹا اور انوویشن اسکل کی بدولت ہندوستان دنیا کی اے آئی لیب بن سکتا ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 70 کروڑ لوگوں کے پاس انٹرنیٹ پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کے ذریعہ گورننس آسان ہوئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 08:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading