உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: مالدیپ جارہی گو ایئر کی فلائٹ کو 'اسموک وارننگ' کی وجہ سے کوئمبٹور میں اتارا گیا

    Big News: مالدیپ جارہی گو ایئر کی فلائٹ کو 'اسموک وارننگ؛ کی وجہ سے کوئمبٹور میں اتارا گیا (File Photo)

    Big News: مالدیپ جارہی گو ایئر کی فلائٹ کو 'اسموک وارننگ؛ کی وجہ سے کوئمبٹور میں اتارا گیا (File Photo)

    go air flight emergency landing : مالے جارہے نجی ایئرلائنس کے ایک طیارے کو دھوئیں سے متعلق وارننگ ( اسموک وارننگ) کی وجہ سے جمعہ کو کوئمبٹور ہوائی اڈے پر اترنا پڑا ۔ آفیشیل ذرائع نے اس کی جانکاری دی ۔

    • Share this:
      کوئمبٹور : مالے جارہے نجی ایئرلائنس کے ایک طیارے کو دھوئیں سے متعلق وارننگ ( اسموک وارننگ) کی وجہ سے جمعہ کو کوئمبٹور ہوائی اڈے پر اترنا پڑا ۔ آفیشیل ذرائع نے اس کی جانکاری دی ۔ بنگلورو سے مالے جارہے اس طیارہ میں 92 مسافر تھے ۔ طیارہ ہوائی اڈے پر محفوظ طریقہ سے اتر گیا اور پارکنگ میں کھڑا ہے ۔ ذرائع نے زیادہ جانکاری دئے بغیر بتایا کہ پائلٹ کے مطابق طیارے کا آپریشن نارمل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے مالدیپ کے مالے کیلئے پرواز کرنے والی گو فرسٹ کے طیارہ میں 92 مسافروں کو فالٹ اسموک الارم کی وجہ سے کوئمبٹور میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ تمل ناڈو کے شہر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے پائلٹ کو اسموک وارننگ کا پتہ چلا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں۔کشمیر: اننت ناگ میں پولیس اور  CRPF کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ،  1پولیس اہلکار زخمی


      حالانکہ کوئمبٹور کے ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ یہ "فالٹ الارم" تھا ۔ پی ٹی آئی کے مطابق دونوں انجنوں کے مبینہ طور پر زیادہ گرم ہونے کے بعد الارم بند ہوگیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انجینئروں نے انجن کو چیک کیا اور اعلان کیا کہ الارم میں کچھ خرابی ہے اور کہا کہ طیارہ پرواز کیلئے صحیح ہے۔

       

      یہ بھی ہڑھئے : پی ایم مودی نے جانا Raju Srivastav کا حال، ان اہلیہ کو دیا ہر ممکن مدد کا بھروسہ


      بتادیں کہ گزشتہ ماہ ہوا بازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی تکنیکی خرابی کے واقعات کی خبروں کے بعد ہندوستانی جہازوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ وزیر سندھیا نے ہر ایئرلائن سے کہا کہ وہ تمام ضروری اقدامات کرے جو سیکورٹی معائنہ کو تیز کرنے کیلئے درکار ہیں۔

      گزشتہ ہفتے گو فرسٹ کا ایک طیارہ جمعرات کی سہ پہر ٹیک آف کے چند منٹوں کے اندر ایک پرندے سے ٹکرا گیا، جس کے بعد وہ احمد آباد لوٹ آیا۔ 20 جون کو اسپائس جیٹ ایئر لائنز کے دہلی جانے والے طیارے میں پٹنہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد آگ لگ گئی تھی اور پرندے سے ٹکرانے کے چند منٹ بعد ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: