உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goa Election 2022: گوا میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا! سابق CM لکشمی کانت پارسیکر پارٹی سے دیں گے استعفی

    Goa Election 2022: گوا میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا! سابق CM لکشمی کانت پارسیکر پارٹی سے دیں گے استعفی

    Goa Election 2022: گوا میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا! سابق CM لکشمی کانت پارسیکر پارٹی سے دیں گے استعفی

    Goa BJP leader Laxmikant Parsekar resign: گوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر لکشمی کانت پارسیکر (Laxmikant Parsekar) آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیں گے۔ خود اس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج شام رسمی طور پر بی جے پی (BJP) سے استعفیٰ دے دوں گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : گوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر لکشمی کانت پارسیکر (Laxmikant Parsekar) آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیں گے۔ خود اس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج شام رسمی طور پر بی جے پی  (BJP) سے استعفیٰ دے دوں گا۔ پارسیکر پچھلے کچھ عرصے سے بی جے پی سے ناراض تھے اور ان کی ناراضگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب بی جے پی نے اس مرتبہ دیانند سوپتے (Dayanand Sopte) کو ان کی سیٹ منڈریم (Mandrem) سے ٹکٹ دیا ۔ پارسیکر نے 2017 میں منڈریم سے ہی الیکشن لڑا تھا ، لیکن انہیں کانگریس امیدوار دیانند سوپتے سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ سوپتے نے اپنی پارٹی بدل لی اور 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔

      65 سالہ لیڈر پارسیکر نے بات چیت میں کہا کہ وہ پارٹی میں نہیں رہنا چاہتے ہیں اور آج شام تک باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ پارسیکر فی الحال آئندہ گوا اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی منشور کمیٹی کے سربراہ ہیں اور پارٹی کی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔ بی جے پی نے منڈریم اسمبلی سیٹ کیلئے موجودہ ایم ایل اے دیانند سوپتے کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارسیکر نے 2002 سے 2017 کے درمیان اس سیٹ کی نمائندگی کی تھی۔ پارسیکر نے کہا کہ فی الحال میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں آگے کیا کروں گا، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارسیکر کے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

      پارسیکر تین سالوں تک رہے گوا کے وزیر اعلی

      سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوپتے منڈریم میں بی جے پی کے اصل کارکنوں کو نظر انداز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اندر بڑے پیمانے پر عدم اطمینان ہے۔ پارسیکر 2014 سے 2017 تک گوا کے وزیر اعلیٰ رہے ۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانے کے بعد وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے ۔

      بی جے پی نے 14 فروری کو ہونے والے گوا اسمبلی انتخابات کیلئے 34 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں اسمبلی کی 40 سیٹیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کو سینکلم سے میدان میں اتارا گیا ہے، جب کہ نائب وزیر اعلیٰ منوہر اجگاؤںکر کو مڈگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے چھ ایم ایل ایز کے ٹکٹ کاٹے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: