گوا کے وزیراعلی اور سابق مرکزی وزیرمنوہر پریکر کا 63 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ منوہر پریکر طویل عرصہ سے بیمار چل رہ تھے۔ وہ پینکریاٹک کینسر میں مبتلا تھے۔ صدر رامناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی سمیت کئی دیگر لیڈروں نے منوہر پاریکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پاریکر کی آخری رسومات پیر کی شام پانچ بجے گوا کے کیمپل میں ادا کی جائیں گی۔ اس سے پہلے صبح 9:30سے 10:30 بجے تک ان کے جسد خاکی کو پنجی واقع بی جے پی دفتر میں رکھا جائےگا۔ اور صبح 11سے شام چار بجے تک ان کے جنازہ کو کلا اکادمی میں عام لوگوں کے بیچ رکھا جائےگا۔ شام چار بجے پاریکر کی اخری یاترا کلا اکادمی سے کیمپل واقع سیگ میدان کے لئے نکلےگی۔ یہاں شام پانچ بجے آخری رسومات ادا کئے جائیں گے۔
وہیں منوہر پاریکر کے انتقال پر پیر کے روز قومی سوگ کا اعلان کیاہے ۔ وزارت داخلہ نےیہاں ایک بیان میں اسکی اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق قومی راجدھانی اور ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں قومی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔