گوا کے وزیراعلیٰ نےکہا- میں ان دنوں قرآن اوربائبل پڑھ رہا ہوں'، ان کی حکومت کسی کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کرتی

 پرمود ساونت نےاس موقع پرکہا ' قرآن عربی میں ہے، میں نےاسے پڑھنےکےلئے ہندی کی کاپی منگائی ہے۔ اس میں انسان کودوسرے جانداروں سےاوپررکھا گیا ہے۔

Nov 11, 2019 11:04 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 11:04 PM IST
گوا کے وزیراعلیٰ نےکہا- میں ان دنوں قرآن اوربائبل پڑھ رہا ہوں'، ان کی حکومت کسی کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کرتی

گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت

گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نےکہا ہے کہ وہ یہ جاننے کے لئے کافی پُرجوش ہیں کہ آخرقرآن میں کیا لکھا ہے، لہٰذا وہ ان دنون قرآن پڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پرمود ساونت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان دنوں بائبل بھی پڑھ رہے ہیں۔ اتوارکو عید میلاد النبی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں پرمود ساونت نے کہا کہ ان کی حکومت کسی کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کرتی ہے۔

انگریزی اخبار'ہندوستان ٹائمز' کے مطابق پرمود ساونت نے اس موقع پرکہا ' قرآن عربی میں ہے، میں نے اسے پڑھنے کے لئے ہندی کی کاپی منگائی ہے۔ بائبل انگریزی میں لکھی ہے جبکہ بھگود گیتا انگریزی، ہندی اورمراٹھی تینوں زبانوں میں ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ آخرقرآن میں کیا لکھا ہے۔ میں یہ پڑھنے کے لئے کافی پُرجوش ہوں'۔ پرمود ساونت کے مطابق انہوں نے قرآن کے کچھ حصے پڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا 'میں نے قرآن کا پورا حصہ نہیں پڑھا ہے۔ میں پہلے ہی بھگود گیتا پڑھ چکا ہوں، میں بائبل بھی پڑھنے کی کوشش کررہا ہوں'۔

Loading...

قرآن کریم کا ذکرکرتے ہوئے پرمود ساونت نے کہا کہ اس میں انسان کودوسرے جانداروں سےاوپررکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نہ توبائبل اورنہ ہی بھگود گیتا یہ کہتی ہے کہ کسی دوسرے مذہب کو نیچا دکھاؤ۔ قرآن یہ بھی کہتا ہے کہ ان کا مذہب دوسروں سے بہتر ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ دوسرے مذہب کا احترام کیا جانا چاہئے'۔

Loading...