உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goa Election:منوہر پاریکر کے بیٹے اُتپل کا بی جے پی نے کاٹا ٹکٹ، کجریوال نے دیا یہ آفر

    اُتپل پاریکر کو پنجی سیٹ سے بی جے پی نے نہیں دیا ٹکٹ۔ (فائل فوٹو)

    اُتپل پاریکر کو پنجی سیٹ سے بی جے پی نے نہیں دیا ٹکٹ۔ (فائل فوٹو)

    پنجی سے ٹکٹ نہ ملنا اتپل پاریکر کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ اتپل نے پہلے ہی پنجی اسمبلی حلقے میں ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کردیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گوا اسمبلی الیکشن (Goa Assembly Election)کے لئے بی جے پی نے 34 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے اس مرتبہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ منوہر پاریکر (Manohar Parrikar) کے بیٹے اُتپل پاریکر (Utpal Parrikar) کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ بی جے پی نے گوا کی سبھی 40 سیٹوں پر لڑنے کی بات کہی ہے اور صرف چھ سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ بی جے پی نے جیسے ہی پنجی سیٹ سے اُتپل کا ٹکٹ کاٹا ہے ویسے ہی عام آدمی پارٹی نے اُنہیں آفر دے دیا ہے۔ دلی سی ایم اروند کجریوال نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

      اروند کجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوا کے شہریوں کا بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے کہ بی جے پی نے منوہر پاریکر فیملی کے ساتھ بھی صرف یوز اینڈ تھرو کی پالیسی اپنائی ہے۔ میں نے ہمیشہ ہی منوہر پاریکر جی کا احترام کیا ہے۔ دلی سی ایم نے لکھا کہ اتپل جی آپ کا AAP کے ٹکٹ پر الیکشن میں شامل ہونا اور لڑنے کے لئے پارٹی میں استقبال ہے۔


      آپ کو بتادیں کہ اتپل پاریکر پنجی اسمبلی سیٹ سے اپنی دعویدار بتارہے تھے لیکن اس مرتبہ پارٹی نے پنجی سے اُتپل پاریکر کی جگہ آٹاسیو مونسیراتے کو انتخابی میدان میں اُتارا ہے۔ ٹکٹ کی تقسیم سے پہلے اتپل نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کرپشن کو فروغ دیا گیا تو وہ چپ نہیں بیٹھیں گے۔

      بتادیں کہ انتخابی ماحول میں اتپل کو منانے کے لئے دلی سے کئی لیڈروں نے اُن سے رابطہ کیا تھا۔ اُنہیں پارٹی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پنجی کے علاوہ کہیں سے بھی الیکشن لڑ لیں۔ پنجی سے ٹکٹ نہ ملنا اُن کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ اتپل نے پہلے ہی پنجی اسمبلی حلقے میں ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کردیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: