உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goa Election Results 2022: ووٹوں کی گنتی جاری ، جانئے کون کس سے آگے

    Youtube Video

    گوا اسمبلی انتخابات کے نتائج 2022 : گوا میں اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے میدان میں اترنے اور عام آدمی پارٹی کی پوری شدت سے انتخابی مہم کی وجہ سے لڑائی دلچسپ ہوگئی ہے ۔ جہاں بی جے پی کی حکومت میں واپسی کی کوشش ہوگی تو وہیں کانگریس الٹ پھیر کرنے کی کوشش کرے گی ۔

    • Share this:
      Goa Election Results 2022: گوا اسمبلی انتخابات  کیلئے آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ابتدائی رجحانات آنے لگے ہیں ۔  گوا میں 14 فروری کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ گوا میں کل 40 سیٹیں اور واضح اکثریت کیلئے 21 سیٹیں چاہئے ہوں گی ۔ اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے میدان میں اترنے اور عام آدمی پارٹی کی پوری شدت سے انتخابی مہم کی وجہ سے لڑائی دلچسپ ہوگئی ہے ۔ جہاں بی جے پی کی حکومت میں واپسی کی کوشش ہوگی تو وہیں کانگریس الٹ پھیر کرنے کی کوشش کرے گی ۔

      وہیں اگر حتمی نتائج سے پہلے آئے ایگزٹ پولز کی بات کریں تو ایگزٹ پولز میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر دکھائی جارہی ہے ۔ تاہم ان میں سے کچھ ایگزٹ پولز بی جے پی کو کانگریس پر تھوڑی سبقت دکھا رہے ہیں، لیکن اکثریت کے اعدادوشمار تک کوئی پارٹی اکیلے پہنچتی ہوئی نہیں نظر آرہی ہے۔ انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق گوا میں بی جے پی 19 سیٹوں سے کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ کانگریس کو 14 پلس سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ترنمول کانگریس کو دو اور عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ ملنے کا اندازہ ہے جبکہ دیگر کے کھاتے میں پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں۔

      نیچے دیکھئے نتائج سے متعلق ہر اپ ڈیٹ

      کانگریس نے اپنی کرناٹک یونٹ کے سربراہ ڈی کے شیوکمار کو خصوصی مبصر کے طور پر گوا اور پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک اور چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو کے ساتھ ساتھ ونسنٹ پالا کو منی پور بھیجا ہے۔ پارٹی 2017 میں واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنے کے باوجود دونوں ریاستوں میں حکومت بنانے میں ناکام ہوگئی تھی

      کانگریس کی گوا یونٹ کے سربراہ گریش نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (AAP) کے رہنما "پہلے سے ہی کانگریس رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔" انہوں نے دعوی کیا کہ مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (MGP) بھی ان کی پارٹی کی حمایت کرے گی۔ کانگریس نے ووٹوں کی گنتی سے پہلے ساحلی ریاست کے تمام امیدواروں کو پنجی کے قریب بامبولیم گاؤں کے ایک لگژری ریزورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔

      Assembly Election Results 2022: سخت سیکورٹی کےدرمیان5ریاستوں میں صبح8بجےشروع ہوگی ووٹوں کی گنتی، پھر آئیں گے رحجانات

      گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت منگل کو قومی راجدھانی میں بی جے پی قیادت کے ساتھ اپنی ریاست کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: