உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Goa Assembly Elections 2022: گوا میں شیو سینا کرے گی منوہر پاریکر کے بیٹے اتپل پاریکر کی حمایت، ہٹایا اپنا امیدوار

    گوا میں شیو سینا کرے گی منوہر پاریکر کے بیٹے اتپل پاریکر کی حمایت

    گوا میں شیو سینا کرے گی منوہر پاریکر کے بیٹے اتپل پاریکر کی حمایت

    گوا اسمبلی انتخابات (Goa Election 2022) میں شیو سینا (Shiv Sena) نے پنجی سیٹ (Panaji Assembly Seat) سے اپنے امیدوار کا اعلان کیا تھا، لیکن اب پارٹی نے اپنے امیدوار کو انتخابی میدان سے ہٹا لیا ہے۔ دراصل شیو سینا نے پنجی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی منوہر پاریکر (Manohar Parrikar) کے بیٹے اتپل پاریکر (Utpal Parrikar) کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      پنجی: پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (Goa Election 2022) سے متعلق سبھی سیاسی جماعتیں پورے زوروشور سے میدان میں اترچکے ہیں۔ گوا میں بھی 14 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ان الیکشن میں شیو سینا (Shiv Sena) نے پنجی سیٹ (Panaji Assembly Seat) سے اپنے امیدوار کا اعلان کیا تھا، لیکن اب پارٹی نے اپنے امیدوار کو انتخابی میدان سے ہٹا لیا ہے۔ دراصل شیو سینا نے پنجی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی منوہر پاریکر (Manohar Parrikar) کے بیٹے اتپل پاریکر (Utpal Parrikar) کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

      منوہر پاریکر کے بیٹے اتپل پاریکر پنجی سیٹ سے آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے پہلے ہی سبھی اپوزیشن جماعتوں سے اتپل پاریکر کو بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہیں حمایت دینے کی اپیل کی تھی۔ سنجے راوت نے پیر کو اتپل پاریکر کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے اس میں کہا ہے، ’ہم اپنے الفاظ پر قائم ہیں۔ شیو سینا پنجی سیٹ سے اپنے امیدوار شیلندر ویلنگکر کی امیدواری واپس لے رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، شیو سینا کے حامی اتپل پاریکر کو مکمل حمایت دیں گے۔

      اتپل پاریکر کی حمایت میں سنجے راوت نے ٹوئٹ میں مزید لکھا، ’ہم مانتے ہیں کہ پنجی کی جنگ صرف انتخابی ہی نہیں، بلکہ گوا کی سیاست کی شدھی کرن (پاکیزگی) کی بھی جنگ ہے۔



      پنجی انتخابی حلقے کا پہلے کئی بار سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی منوہر پاریکر نمائندگی کرچکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کی 2019 میں موت کے بعد ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی پنجی سیٹ کانگریس امیدوار اتاناسیو مونسیریٹ سے ہار گئی تھی۔ بعد میں اتاناسیو مونسیریٹ کانگریس کے 9 دیگر اراکین اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

      امریکہ سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے بزنس مین اُتپل پاریکر نے مارچ 2019 میں اپنے والد کی موت کے فوراً بعد سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: