مامی کے ناجائز تعلقات کی راہ میں روڑہ بن رہا تھا 10 سال کا بھانجا، قتل کرکے کنواں میں پھینک دیا
گزشتہ ہفتہ کو ایک بار پھر مکیش نے اپنی مامی کو نوجوان کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا، پھر سے کوئی ہنگامہ نہ ہو، اس لئے دونوں نے مل کر مکیش کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو گاوں کے باہر سنچائی کوپ میں پھینک دیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 18, 2021 09:12 PM IST

مامی کے ناجائز تعلقات کی راہ میں روڑہ بن رہا تھا 10 سال کا بھانجا، قتل کرکے کنواں میں پھینک دیا
گوڈا: جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں دل کو دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا۔ مامی کے ناجائزہ تعلقات (Illicit Relation) میں رکاوٹ بنے رہے 10 سال کے بھانجے کا قتل (Murder) کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا۔ حادثہ کو مامی نے اپنے پریمی کے ساتھ انجام دیا۔ بچے کی لاش ملنے کے بعد بلبڈا تھانہ علاقے کے کھٹی گاوں میں کہرام مچ گیا۔ پولیس (Godda Police) نے ملزم مامی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں دونوں نے اپنا جرم بھی قبول کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کھٹی گاوں کی پریتی دیوی کا گاوں کے ہی ایک نوجوان این کے کاپری سے کئی ماہ سے معاشقہ چل رہا تھا۔ پریتی کا شوہر شادی کے بعد پنجاب چل گیا تھا، وہاں وہ مزدوری کرتا ہے۔ گھر میں پریتی کے ساتھ 10 سال کا بھانجہ مکیش اور سسر رہتا تھا۔ مکیش اپنے نانا کے گھر رہ کر پڑھائی کر رہا تھا۔ اس دوران اس نے کئی بار اپنی مامی اور اس کے عاشق کو قابل اعتراض صورتحال میں دیکھا۔ اس بات کی اطلاع اس نے اپنے نانا کو دے دی، جس کے بعد پریتی اور اس کے سسر نوین کاپری میں کہا سنی ہوئی۔ معاملہ بلبڈا تھانہ پہنچا۔ حالانکہ پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر گھر بھیج دیا۔

جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں دل کو دہلا دینے والا حادثہ سامنے آیا۔ مامی کے ناجائزہ تعلقات (Illicit Relation) میں رکاوٹ بنے رہے 10 سال کے بھانجے کا قتل (Murder) کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا۔
ایسے اٹھا قتل سے پردہ