உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گونڈہ میں BJP رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کی شیوپال یادو کی تعریف، بولے- میں بھی اعظم خان سے ملنے جاوں گا

    گونڈہ میں BJP رکن پارلیمنٹ نے کی شیوپال یادو کی تعریف، بولے- میں بھی اعظم خان سے ملنے جاوں گا

    گونڈہ میں BJP رکن پارلیمنٹ نے کی شیوپال یادو کی تعریف، بولے- میں بھی اعظم خان سے ملنے جاوں گا

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ رکن برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ اعظم خان سے شیو پال سنگھ یادو کی ملاقات اچھی بات ہے۔ میں شیوپال یادو کا استقبال کرتا ہوں۔ اگر ملائم سنگھ یادو ہوتے تو اعظم خان سے ملنے جاتے۔ اکھلیش یادو نے غلطی کی ہے۔ میں بھی اعظم خان سے ملاقات کرنے جاوں گا۔

    • Share this:
      گونڈہ: یوپی کے گونڈہ ضلع میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پہنچے قیصر گنج سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ (BJP MP Brij Bhushan Sharan Singh) نے کئی اہم موضوعات سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وہیں شیوپال سنگھ یادو کی اعظم خان سے ملاقات کو لے کر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ شیوپال سنگھ یادو زمینی لیڈر ہیں۔ وہ سکھ دکھ جھیلنے کے بعد لیڈر بنے ہیں اور اکھلیش یادود نے غلطی کی ہے۔

      رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ اعظم خان سے شیو پال سنگھ یادو کی ملاقات اچھی بات ہے۔ میں شیوپال یادو کا استقبال کرتا ہوں۔ اگر ملائم سنگھ یادو ہوتے تو شیو پال سے ملنے جاتے۔ اکھلیش یادو نے غلطی کی ہے۔ میں بھی اعظم خان سے ملاقات کرنے جاوں گا۔ کئی بار کے رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اگر کوئی دکھ میں ہے تو اس سے ملنا چاہئے۔

      برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ سنجے گاندھی کے بعد دہلی میں اب بلڈوزر چلا ہے۔ بلڈوزر چلے گا اور کوئی روک نہیں پائے گا۔ جو جہانگیر پوری میں فساد ہنگامہ کئے ہیں، وہ ملک کے دشمن ہیں، یہ وہی طاقتیں ہیں، جو شاہین باغ میں تھی، کسان آندولن میں تھی۔ اس سے پہلے 22 اپریل کو آر ایل ایس پی سربراہ شیو پال یادو سیتاپور جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان سے ملنے پہنچے تھے۔ یہ ملاقات تقریباً سوا گھنٹے تک چلی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      اکھلیش یادو کا بڑا بیان، کہا- سماجوادی پارٹی اعظم خان کے ساتھ، ضمانت کے لئے کریں گے کوشش

      میڈیا سے بات چیت میں شیوپال یادو نے کہا کہ اعظم خان کی مدد سماجوادی پارٹی نہیں کر رہی ہے۔ یہ ایک بدقسمتی ہے۔سماجوادی پارٹی کو مدد کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان آج اسمبلی انتخابات میں سب سے سینئر لیڈر اور سماجوادی پارٹی کے فاونڈر ممبر ہیں۔

      شیو پال یادو نے مزید کہا کہ اعظم خان لوک سبھا کے بھی رکن ہیں۔ ایسے میں نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کی قیادت میں اعظم خان کا معاملہ رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملائم سنگھ یادو لوک سبھا میں سبھی اراکین کو لے کر دھرنے پر بیٹھ جاتے تو وزیر اعظم ضرور نوٹس لیتے۔ کیونکہ پورا ملک جانتا ہے کہ وزیر اعظم ملائم سنگھ یادو کا بہت احترام کرتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: