یوکرین سے واپس ہوئے طلبہ کے لیے خوشخبری، ہندوستان سے ہی دے پائیں گے مرکزی امتحان

یوکرین سے واپس ہوئے طلبہ کے لیے خوشخبری، ہندوستان سے ہی دے پائیں گے مرکزی امتحان

یوکرین سے واپس ہوئے طلبہ کے لیے خوشخبری، ہندوستان سے ہی دے پائیں گے مرکزی امتحان

تقریباً 19,000 ہندوستانی طلباء گزشتہ سال فروری میں جب روسی حملہ شروع ہوا تو یوکرین میں زیر تعلیم تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین سے جان بچاکر وطن واپس لوٹے ہندوستانی میڈیکل طلبہ کے لیے راحت بھری اور خوشخبری ہے۔ جنگ کے درمیان آپریشن گنگا کے تحت ہندوستان لوٹے طلبہ کو اپنا مین ایگزام دینے کے لیے یوکرین جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایسے میں ہدنوستانی طلبہ یہاں رہ کر ہی یوکرینی یونیورسٹیوں کی مین امتحان میں شامل ہوپائیں گے۔ یوکرین حکومت کی جانب سے ہندوستانی طلبہ کو ہندوستان سے ہی اس امتحان کو دینے کی اجازت دی جانے کا آفیشل بیان جاری کیا گیا ہے۔

    یوکرین کے یونیفائیڈ اسٹیٹ کوالیفکیشن امتحان دینے کی اجازت

    یوکرین کی پہلی نائب وزیر خارجہ ایمین زاپورووا نے اپنے تین روزہ دورہ دہلی کے دوران ہندوستانی فریق کو یہ معلومات دی ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیکل طلبہ کے مسئلہ پر یوکرین کی نائب وزیر خارجہ نے ذکر کیا ہے کہ یوکرین غیر ملکی میڈیکل طلبہ کو ان کے ملک میں یونایفائیڈ اسٹیٹ کوالیفکیشن امتحان دینے کی اجازت دے گا۔ زاپورووا کے ہندوستان دورے کے اختتام پروزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے یہ معلومات دی گئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:
    جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ای لائبریری موبائل ایپ اور خودکار ان /آوٹ حاضری نظام لانچ کیا

    یہ بھی پڑھیں:
    اگلے 10 ۔ 12 دن تیزی سے بڑھیں گے کورونا کے کیسیز، لیکن ڈرنے کی بات نہیں: سرکاری ذرائع

    دو ہزار طلبہ پھر سے مغربی یوکرین گئے
    تقریباً 19,000 ہندوستانی طلباء گزشتہ سال فروری میں جب روسی حملہ شروع ہوا تو یوکرین میں زیر تعلیم تھے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 2000 ہندوستانی طلباء یوکرین واپس جا چکے ہیں اور وہ زیادہ تر مشرقی یورپی ملک کے مغربی حصے میں رہ رہے ہیں۔ یوکرینی حکام کی پہل کے تحت، وہ طلباء جو اب بھی ہندوستان میں ہیں آن لائن کلاسز میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کے پاس ہندوستان میں یونیفائیڈ اسٹیٹ ایلیجبیٹی ٹیسٹ (یو ایس کیو ای) میں شرکت کرنے کا اختیار ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: