ممبئی میں گوگل اور CEO سندر پچائی کے خلاف کیس درج، جانیے کیا ہے معاملہ
سندر پچائی (فائل فوٹو)
ہندوستان میں گوگل کے ترجمان نے کہا کہ وہ کاپی رائٹ کے مالکان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ غیر مجاز اپ لوڈ کی اطلاع دیں اور انہیں حقوق کے انتظام کے ٹولز کی پیشکش کرتا ہے۔
ممبئی:ٹیکنالوجی کمپنی گوگل، اس کے سی ای او سندر پچائی اور کمپنی کے پانچ دیگر ملازمین کے خلاف عدالتی حکم پر کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ گوگل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کاپی رائٹ کے مالکان کے لیے یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر اپنے مواد کی حفاظت کے لیے ایک نظام بنایا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر منگل کی شام مضافاتی اندھیری کے MIDC پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سنیل درشن نے عدالت سے گوگل اور اس کے اعلیٰ حکام کے خلاف مبینہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی، حالانکہ انہوں نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی تھی۔
ہندوستان میں گوگل کے ترجمان نے کہا کہ وہ کاپی رائٹ کے مالکان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ غیر مجاز اپ لوڈ کی اطلاع دیں اور انہیں حقوق کے انتظام کے ٹولز کی پیشکش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس ملنے پر وہ مواد کو فوری طور پر ہٹا دیتے ہیں اور ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس بند کر دیتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔