اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Chandrashekhar Azad News: بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد دیں گے وزیر اعلیٰ یوگی کو ٹکر، گورکھپور صدر سیٹ سے لڑیں گے الیکشن

    اترپردیش (UP Election 2022) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (UP Elections) میں گورکھپور صدر سیٹ سے بڑا سیاسی مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بھیم آرمی کے چیف اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد (Chandrashekhar Azad) گورکھپور صدر سے بی جے پی امیدور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

    • Share this:
      گورکھپور: اترپردیش (UP Election 2022) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (UP Elections) میں گورکھپور صدر سیٹ سے بڑا سیاسی مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بھیم آرمی کے چیف اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد (Chandrashekhar Azad) گورکھپور صدر سے بی جے پی امیدور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

      آزاد سماج پارٹی نے گورکھپور صدر سیٹ (322) سے چندر شیکھر آزاد (Chandrashekhar Azad News) کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی کے اس فیصلے پر بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے خوشی ظاہر کی ہے۔ انہون نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’بہت بہت شکریہ سادھوواد۔ گزشتہ پانچ سال بھی لڑا ہوں اور اب بھی لڑوں گا۔ جے بھیم، جے منڈل، بہوجن ہتائے، بہوجن سکھائے‘۔

      وہیں آزاد سماج پارٹی کے چیف الیکشن افسر رویندر بھاٹی نے NEWS 18 سے بات چیت میں بتایا کہ آزاد سماج پارٹی اترپردیش کے 6-7 چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرے گی، جن میں بھارتیہ ویر دل، پچھڑا سماج پارٹی، پتھک جن شکتی پارٹی سمیت کئی جماعتیں ہوں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آزاد سماج پارٹی 22 پوائنٹ کا انتخابی منشور بھی جاری کرے گی۔

      واضح رہے کہ اس سیٹ سے بی جے پی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایودھیا اور متھرا کی بحث کے درمیان گزشتہ دنوں ہی بی جے پی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور صدر سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ اس سیٹ پر کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کسے ٹکٹ دیتی ہے۔

      یوپی میں کتنے مرحلے میں کب الیکشن

      واضح رہے کہ اترپردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ 10 فروری شے شروع ہوگی۔ اترپردیش میں دیگر مرحلوں میں ووٹنگ 14, 20, 23, 27 فروری، 3 اور 7 مارچ کو ہوگا۔ وہیں یوپی الیکشن کے نتائج مارچ کو آئیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: