உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CM Yogi Interview: وزیر اعلیٰ یوگی بولے- یوپی سے ذات پات کو ختم کرنا ہے، اب غریب طے کرے گا سیاست کا ایجنڈا

    اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے نیوز 18 انڈیا کے منیجنگ ایڈیٹر امیش دیوگن کے ساتھ خاص بات چیت کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے یوپی میں فیملی اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر سیاست کرنے کی بات کہی ہے۔

    • Share this:
      گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے نیوز 18 انڈیا کے منیجنگ ایڈیٹر امیش دیوگن کے ساتھ خاص بات چیت کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے یوپی میں فیملی اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر سیاست کرنے کی بات کہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ غریب اور اہل شخص تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد یوپی میں جو ٹرینڈ چلا ہے وہ پریوار واد کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ ذات پات کو ختم کرنا ہے۔ سیاست کا ایجنڈا غریب طے کرے گا۔ نوجوان طے کرے گا، خواتین طے کریں گی اور کسان طے کرے گا۔

      بی جے پی میں ذات پات اور فیملی کی سیاست نہیں ہوتی ہے۔ بی جے پی نے یہ کیا ہے اس لئے عوام کی حمایت اسے ملی ہے۔ یوپی میں 80 فیصد سیٹیں بی جے پی جیتے گی۔ 20 فیصد میں تقسیم ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      روس - یوکرین جنگ: 14 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے چھوڑا ملک، مغربی ممالک کو ولادیمیر پتن کی وارننگ

      وزیر اعلیٰ یوگی نے اینکر امیش دیوگن کے ذریعہ پوچھے گئے ان کے پرانے دور کے سوال پر وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ وہ پرانے دور سے الگ نہیں ہیں۔ ہم جب ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو خدمت کو ہی چنتے ہیں۔ ہم نے اپنے لئے الیکشن۔ مجھے عوامی طور پر آنے کے لئے کہا گیا۔ گورکھپور نے بار بار الیکشن جتایا۔ خدمت کا وہ عزم ہمارا آج بھی جاری ہے۔ سنیاسی کے طور پر جو محدود علاقہ تھا تو اسے ہی آگے بڑھایا ہے۔

      وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے پوچھے گئے کی اقتصادی حالت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں پریوار واد کی سیاست سے اوپر اٹھنا پڑے گا۔ مودی جی پورے ملک کے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔ میں یوپی کے 25 کروڑ لوگوں کے لئے کام کرتا ہوں۔ اگر میں ایک فیملی میں ہوتا تو محدود کام کرتا۔ ایک بہن کے مفاد کے لئے کام کرتا۔ اب مجھے لاکھوں بہنوں کے لئے کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: