உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیسٹیول سیزن سے پہلے ریلوے ملازمین کو ملی خوشخبری، حکومت کیا بونس کا اعلان

    فیسٹیول سیزن سے پہلے ریلوے ملازمین کو ملی خوشخبری، حکومت کیا بونس کا اعلان

    فیسٹیول سیزن سے پہلے ریلوے ملازمین کو ملی خوشخبری، حکومت کیا بونس کا اعلان

    ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے قریب 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ حالانکہ، اس میں آر پی ایف/آر پی ایس ایف اہلکار شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ریلوے فیسٹیول سیزن میں اپنے لاکھوں ملازمین کے لئے بونس کا اعلان کرتی آئی ہے تا کہ اس کے ملازمین ریلوے کو بہتر بنانے کی سمت میں کام کریں۔ اس مرتبہ بھی حکومت نے مالی سال 2021-22 کے لئے سبھی نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کے لئے 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس کو منظوری دے دی ہے۔

      ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے قریب 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ حالانکہ، اس میں آر پی ایف/آر پی ایس ایف اہلکار شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق، بونس کی ادائیگی دسہرہ اور دیوالی پوجا کی چھٹیوں سے پہلے کی جائے گی۔

      ترغیب کے طو رپر کام کرے گا بونس
      ساتھ ہی، بیان میں کہا گیا ہے کہ پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (PLB) ریلوے ملازمین کے لیے ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گا، جو ملازمین کو ریلوے کی کارکردگی اور آپریشن میں تیزی سے کام کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بونس کی ادائیگی آنے والے تہوار کے موسم میں معیشت کو فروغ دے گی۔

      وزیر ریلوے نے وزیراعظم کا ادا کیا شکریہ
      وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو بونس کو منظوری دینے کے لئے پورے ریلوے فیملی کی جانب سے شکریہ۔ ریلوے ملازمین نے مسافر اور مال سروسس کے مظاہرے میں اہم رول ادا کیا ہے جس نے معیشت کے لئے بہتر طور پر بھی کام کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرآدھی رات کوفون کرکے وارانسی کورٹ کیمپس کوبم سے اڑانے کی دی دھمکی

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ہمیشہ باپوکے نظریات پرکھرے اُتریں‘پی ایم مودی نے بتایا-اس مرتبہ کیوں خاص ہے گاندھی جینتی

      قومی ٹرانسپورٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ درحقیقت، ریلوے ملازمین نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی ضروری اشیاء جیسے خوراک، کھاد، کوئلہ اور دیگر اشیاء کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنایا۔ ریلوے نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آپریشن کے علاقے میں ایسی اشیاء کی کوئی کمی نہ ہو۔

      اہل ریلوے ملازمین کو ہر سال دسہرہ کی چھٹی سے پہلے پی ایل بی کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد اس سال بھی تعطیلات سے قبل ہو گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: