حکومت نے 84 آن لائن چینلوں پر لگائی پابندی، 5ٹی وی چینلوں پر بھی لگا عبوری بین
حکومت نے 84 آن لائن چینلوں کو کیا بین، پانچ ٹی وی چینلوں پر بھی لگائی عبوری پابندی۔ علامتی تصویر ۔
اس سے پہلے حکومت نے مبینہ طور سے یوزرس کا ڈیٹا جمع کرنے اور اسے ملک کے باہر سرور پر ناجائز طریقے سے نشر کرنے کے لیے 384 اپلیکیشن (ایپ) کو بلاک کیا تھا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو بڑی کارروائی کرتے ہوئے 84 آن لائن چینلوں کو ہندوستان میں ممنوع قرار دے دیا ہے۔ ان چینلوں پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام لگایا گیا اور ان پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 ٹی وی چینلون پر بھی عبوری طور سے پابندی لگائی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے حکومت نے مبینہ طور سے یوزرس کا ڈیٹا جمع کرنے اور اسے ملک کے باہر سرور پر ناجائز طریقے سے نشر کرنے کے لیے 384 اپلیکیشن (ایپ) کو بلاک کیا تھا۔
وزیراطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں دئیے گئے ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ حکومت نے سال2009 سے اب تک 30،417 ویب سائٹوں، یو آر ایلس، ویب پیج اور سوشل یڈیا پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا اکاونٹ کو بھی بلاک کیا ہے۔ یہ کارروائی یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69A کے تحت کیا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔