مہاراشٹرمیں شرد پوارسے ملنے پہنچےاحمد پٹیل سمیت کانگریس کےسینئرلیڈر، شیوسینا کوحمایت دینے پرہوگا حتمی فیصلہ

کانگریس کےسینئرلیڈران جن میں احمد پٹیل، کےسی وینو گوپال اورملیکا ارجن کھڑگےشامل ہیں، یہ این سی پی سربراہ شرد پوارسےملاقات کریں گےاورپھرحتمی فیصلہ ہوگا۔

Nov 12, 2019 05:33 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 06:26 PM IST
مہاراشٹرمیں شرد پوارسے ملنے پہنچےاحمد پٹیل سمیت کانگریس کےسینئرلیڈر، شیوسینا کوحمایت دینے پرہوگا حتمی فیصلہ

کانگریس کے سینئر لیڈران مہاراشٹر میں شرد پوار سے ملنے پہنچے ہیں۔

مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل پرآج بھی تعطل برقرارہے۔ مسلسل میٹنگ کے بعد بھی کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی ابھی تک شیوسینا کوحمایت دینے پرکوئی فیصلہ نہیں کرپائی ہیں جبکہ گورنرنے وزارت داخلہ سے ریاست میں صدرنافذ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ایسےمیں معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ تاہم اسی دوران کانگریس کے سینئر لیڈران جن میں احمد پٹیل، کے سی وینو گوپال اورملیکا ارجن کھڑگے شامل ہیں، یہ این سی پی سربراہ شرد پوارسے ملاقات کریں گے اورپھرحتمی فیصلہ ہوگا۔

مہاراشٹرمیں جاری سیاسی اٹھا پٹخ کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے صدرراج کی سفارش کے بعد مرکزی کابینہ نے بھی تجویزکومنظوری دے دی ہے۔ اب ریاست میں صدر راج محض ایک قدم دوررہ گیا ہے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی منظوری ملتے ہی ریاست میں صدرراج نافذ ہوجائےگا۔ ریاست میں صدرراج نافذ کرنے کی سفارش کے درمیان اب شیوسینا نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ شیوسینا نے گورنرکے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عرضی میں شیوسینا نے کہا ہے کہ اسے حمایتی مکتوب پیش کرنے کے لئے گورنر نے 72 گھنٹے کا وقت نہیں دیا۔ صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔

Loading...

کانگریس لیڈر سنجے جھا نے اس پر ٹویٹ کرکے کہا کہ ’ ہوشیاری نہیں! گورنرکے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کیا جائے گا‘۔ وہیں، شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے صدر راج نافذ کئے جانے کی خبروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’ جب این سی پی کو دیا گیا وقت ختم نہیں ہوا ہے تو ایسے میں عزت مآب گورنر صدر راج کی سفارش کیسے کر سکتے ہیں‘‘؟

Loading...