உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنگی پیاز پر لگام لگانے کیلئے حکومت نے اٹھایا یہ بڑا قدم ، اب بازار میں ایسے فروخت ہوگی پیاز

    مہنگی پیاز پر لگام لگانے کیلئے حکومت نے اٹھایا یہ بڑا قدم ، اب بازار میں ایسے فروخت ہوگی پیاز ۔علامتی تصویر ۔

    مہنگی پیاز پر لگام لگانے کیلئے حکومت نے اٹھایا یہ بڑا قدم ، اب بازار میں ایسے فروخت ہوگی پیاز ۔علامتی تصویر ۔

    Onion Price : پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اسٹاک لمٹ قانون لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے تحت تھوک کاروباری اب صرف ۲۵ میٹرک ٹن پیاز جمع کرسکیں گے ۔

    • Share this:
      ملک میں برھتی پیاز کی قیمتوں کو لے کر مرکزی حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے ۔ پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے پیاز پر اسٹاک لمٹ قانون لاگو کردیا ہے ۔ تھوک کاروباری اب صرف 25 میٹرک ٹن پیاز اسٹاک رکھ سکیں گے جبکہ ریٹیل کاروباری صرف دو میٹرک ٹن پیاز کا اسٹاک کرسکیں گے ۔ یہی نہیں بازاروں میں پیاز کی سپلائی بڑھانے کیلئے ایم ایم ٹی سی 10 ہزار میٹرک ٹن پیاز امپورٹ کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا ۔ پرائیویٹ کمپنیون کے علاوہ ایم ایم ٹی سی لال پیاز امپورٹ کرے گا ۔

      ملک کے کئی شہروں میں پیاز کی قیمتیں 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہیں ۔ بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے پیاز کی اسٹاک لمٹ طے کی گئی ہے ۔ اسٹاک لمٹ سے زیادہ پیاز رکھنے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ نیفیڈ نے ابھی تک 42 ہزار ٹن پیاز فروخت کیا ہے جبکہ نیفیڈ کے پاس 20 سے 25 ہزار ٹن کا اسٹاک بچا ہوا ہے ۔ نیفیڈ نے اس سال 98 ہزار ٹن کا اسٹاک بنایا تھا ۔ ایم ایم ٹی سی کل پیاز امپورٹ کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا ۔

      علامتی تصویر ۔ (Reuters)
      سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں ابھی 10 سے 20 روپے فی کلو بڑھ سکتی ہیں ۔ علامتی تصویر ۔ (Reuters)


      بارش کی وجہ سے 6 لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔ یہ جانکاری پیاز پیدا کرنے والی ریاستوں نے دی ہے ۔ تاہم ذخیرہ کرنے والوں نے کتنی پیاز جمع کر رکھی ہے ، یہ اعداد و شمار حکومت کے پاس نہیں ہے ۔

      پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان

      بتادیں کہ کچھ علاقوں میں سبزی منڈی سے نکل کر پیاز 150 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔ وہیں ٹماٹر بھی مہنگائی کی وجہ سے مہنگا ہورہا ہے ۔ ٹماٹر کا دام 90 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ لیکن یہ دام یہیں رکنے والے نہیں ہیں ۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں ابھی 10 سے 20 روپے فی کلو بڑھ سکتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: