آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی : جموں وکشمیرمیں اب گورنرانتظامیہ نے شروع کی یہ بڑی مہم

جموں وکشمیر میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے 35اے اور370 ہٹانے سے لوگوں کو پہنچنے والے فوائد سے واقف کرانے کے لئے مہم کا آغاز کیاگیاہے۔ گورنر انتظامیہ نے اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تشہیرکرنے کا فیصلہ کیاہے۔

Sep 11, 2019 10:17 AM IST | Updated on: Sep 11, 2019 10:17 AM IST
آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی : جموں وکشمیرمیں اب گورنرانتظامیہ نے شروع کی یہ بڑی مہم

جموں وکشمیر میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے 35اے اور370 ہٹانے سے لوگوں کو پہنچنے والے فوائد سے واقف کرانے کے لئے مہم کا آغاز کیاگیاہے۔ گورنر انتظامیہ نے اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تشہیرکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور یونین ٹیریٹری کا درجہ دینے کے فیصلے کا جموں اور لداخ میں بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا۔ کشمیر میں تاہم اس فیصلہ کے خلاف مختلف حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔۔ لوگوں کو دفعہ 370 ختم ہونے سے حاصل ہونے والے فوائد سے واقف کرانے کے لئے اب گورنرانتظامیہ نے بڑے پیمانے پرتشہیری مہم شروع کردی ہے۔ مختلف اردو اور انگریزی روزناموں میں اس سلسلہ میں اشتہارات دئے جارہے ہیں ۔ لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے انکی زبان اور تہذیب و ثقافت کا ہرقیمت پر تحفظ دیا جائے گا۔

ان اشتہارات میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیکل 370ہٹنے سے اقتصادی حالت بہتر ہوگی اور غریبی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔جنسی امتیاز ختم ہوگا اور خواتین کو برابر کے حقوق حاصل ہونگے۔پسماندہ و دیگر تمام طبقوں کے ساتھ ساتھ مغربی پاکستانی ریفیوجیز کے ساتھ انصاف ہوگا۔ مرکز کے مختلف قوانین کی جموں و کشمیر میں نفاذ کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

Loading...

قابل ذکر بات ہے کہ فوج نے بھی حال ہی میں لوگوں کو مرکزی حکومت کے5 اگست کے فیصلے کے فوائد سے واقف کرانے کی ضرورت پرزوردیا تھا۔جی او سی کے جے ایس ڈھلن نے کہا تھا 370 ہٹانے سے متعلق پاکستان کے پروپگنڈےکے بارے میں لوگ ان سے وضاحت طلب کرتے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تشہیری مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اس سلسلہ میں الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

Loading...