ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

حکومت ہند کی ہدایت- کشمیری طلبا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں

جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے تکنیکی و غیر تکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 02, 2020 07:41 PM IST
  • Share this:
حکومت ہند کی ہدایت- کشمیری طلبا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں
کشمیری طلبا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں۔

سری نگر: جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے تکنیکی و غیر تکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے ہندوستان میں تسلیم شدہ نہیں ہیں۔ آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک پبلک نوٹس، جس کو منگل کے روز جموں وکشمیر کے کئی روزناموں میں شائع کیا گیا، میں جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں اورتکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعلیمی ادارے نہ ہی بھارتی حکومت نے قائم کئے ہیں اور نہ انہیں متعلقہ اتھارٹیز تسلیم کرتی ہیں۔

اے آئی سی ٹی ای کی پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے: 'پاکستان زیر قبضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور وہاں قائم تعلیمی ادارے بشمول یونیورسٹیاں، میڈیکل کالج اور تکنیکی تعلیمی ادارے نہ ہی حکومت ہند نے قائم کئے ہیں اور نہ ہی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، میڈیکل کونسل آف انڈیا، آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن وغیرہ جیسی اتھارٹیز انہیں تسلیم کرتی ہیں'۔



واضح رہے کہ اے آئی سی ٹی ای کی یہ حالیہ نوٹس جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سال گذشتہ کی اس اوبزرویشن کے برعکس جاری کی گئی ہے جس میں عدالت نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے میرپور میں واقع ایک یونیورسٹی میں کی گئی ایم بی بی ایس کی ڈگری کو تسلیم کیا تھا۔ سری نگر سے تعلق رکھنے والی ھادیہ چستی نے عدالت کا دروازہ اس وقت کٹھکٹھایا تھا جب انہیں نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن نے فارن میڈیکل گریجویٹ ایگزامینیشن سکریننگ ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

First published: Jun 02, 2020 06:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading