بڑی خبر : 59 ایپس پر پابندی کے بعد اب مزید 20 ایپس پر حکومت لگاسکتی ہے پابندی
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق جن کمپنیوں کے سرور چین میں ہیں ، ان پر روک لگ سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آئی ٹی وزارت کئی ویب سائٹس پر بھی روک لگانے کی ہدایت دے سکتی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 11, 2020 04:22 PM IST

بڑی خبر : 59 ایپس پر پابندی کے بعد اب مزید 20 ایپس پر حکومت لگاسکتی ہے پابندی
چین کے 59 ایپس پر پابندی لگانے کے بعد حکومت مزید 20 ایپس کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کا جائزہ لے رہی ہے ۔ سی این بی سی آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق جن کمپنیوں کے سرور چین میں ہیں ، ان پر روک لگ سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آئی ٹی وزارت کئی ویب سائٹس پر بھی روک لگانے کی ہدایت دے سکتی ہے ۔ آئی ٹی وزارت کئی معیاروں پر جائزہ لے رہی ہے ۔ سرکار جن 20 ایپس کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کا جائزہ لے رہی ہے ، ان میں کئی مشہور گیمنگ ایپس بھی شامل ہیں ۔
حال ہی میں مرکزی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کےس یشن 69 اے کے تحت ان 59 چینی ایپس پر پابندی لگائی ہے ۔ مرکزی حکومت نے یہ قدم ایسے وقت پر اٹھایا ہے ، جب لداخ کی گلوانی وادی پر سرحدی تنازع چل رہا ہے ۔
चीन के 59 एप्स पर बैन लगाने के बाद सरकार 20 और ऐप की डाटा शेयरिंग पॉलिसी की समीक्षा कर रही है। जिन कंपनियों के सर्वर चीन में है उन पर रोक लग सकती है। पूरी खबर बता रहे हैं @aseemmanchanda pic.twitter.com/3h3oEKBIbn
— CNBC-AWAAZ (@CNBC_Awaaz) July 10, 2020
علاوہ ازیں ہندوستانی فوج کے افسران اور جوانوں کو فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی 89 ایپس کی بھی ایک فہرست جاری کی گئی ہے ، جنہیں موبابل سے ان انسٹال کیا جانا ہے ۔ حکم کے مطابق سبھی کو اس کو پندرہ جولائی تک پورا کرلینا ہے ۔
ان چینی ایپس پر ہندوستان میں پابندی عائد کی گئی
ٹک ٹک، شیئر اٹ، Kwai، یوسی براوزر، Baidu map، شین، کلیش آف کنگس، ڈی یو بیٹری سیور،ہیلو، لائک، یوکیم میک اپ، Mi Community، سی ایم براوزرس، وائرس کلینر، Browser، ROMWE، کلب فیکٹری، نیوز ڈاگ، بیوٹی پلس، وی چیٹ، یو سی نیوز، QQ Mail، ویبو، زینڈر، QQ Music، QQ Newsfeed، بیگو لائیو، سیلفی سٹی، میل ماسٹر، پیریلل اسپیس، WeSync Mi Video Call — Xiaomi، ای ایس فائل ایکسپلورر، ویوا ویڈیو، Meitu، ویگو ویڈیو، نیو ویڈیو اسٹیٹس، ڈیو ریکارڈر، والٹ ہائیڈ، کیش کلین، ڈیو کلینر، ڈیو براوزر، Hago Play With New Friends، کیم اسکینر، کلین ماسٹر، ونڈر کیمرا، فوٹو ونڈر، QQ Player، وی میٹ، سوئٹ سیلفی، بیدو ٹرانسلیٹ، وی میٹ، یو ویڈیو، موبائل لیجنڈس، ڈیو پرائیویسی، QQ International، QQ Security Center، QQ Launcher، V fly Status Video وغیرہ شامل ہیں۔