ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گرفتاری پرراہل گاندھی کا ردعمل، مودی حکومت کو بنایا نشانہ ۔کہی یہ بڑی بات

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے آج حکومت پرالزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر میں قوم پرست رہنماوں کو الگ تھلگ کرکے دہشت گردوں کے لئے جگہ بنارہی ہے

Sep 17, 2019 08:49 PM IST | Updated on: Sep 17, 2019 08:49 PM IST
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی گرفتاری پرراہل گاندھی کا ردعمل، مودی حکومت کو بنایا نشانہ ۔کہی یہ بڑی بات

راہل گاندھی: فائل فوٹو

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے آج حکومت پرالزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر میں قوم پرست رہنماوں کو الگ تھلگ کرکے دہشت گردوں کے لئے جگہ بنارہی ہے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا”یہ واضح ہے کہ حکومت جموں و کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کرنے کے لئے فاروق عبداللہ جیسے قوم پرست لیڈروں کو الگ تھلگ کررہی ہے جسے دہشت گردوں کے ذریعہ پر کیا جائے گا۔ اس سے بقیہ ہندوستان میں صف بندی کرنے کے لئے کشمیر کو ہمیشہ سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔“

کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردوں کے لئے جگہ بنانا بند کرنا چاہئے اور تمام قوم پرست لیڈروں کورہا کرنا چاہئے۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے متعدد رہنماوں کو نظر بند کردیا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کل حراست میں لے لیا گیا۔  

Loading...