உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Flag Code:مرکزی حکومت نے فلیگ کوڈ میں کی بڑی تبدیلی، اب دن-رات لہرایا جاسکے گا ترنگا

    اب ہر وقت لہرایا جاسکے گا ترنگا۔

    اب ہر وقت لہرایا جاسکے گا ترنگا۔

    Flag Code: حکومت کا یہ قدم ایسے وقت میں آیا ہے جب وہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 13 سے 15 اگست تک 'ہر گھر ترنگا'(Har Ghar Tiranga) مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔

    • Share this:
      Flag Code:نئی دہلی: حکومت نے فلیگ کوڈ(Flag Code) میں تبدیلی کر دی ہے۔ اس کے ساتھ اب ترنگا دن اور رات دونوں وقت لہرایا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ مشین اور پالیسٹر سے بنے جھنڈوں کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی۔ حکومت کا یہ قدم ایسے وقت میں آیا ہے جب وہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 13 سے 15 اگست تک 'ہر گھر ترنگا'(Har Ghar Tiranga) مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔

      مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کو لکھے گئے خط میں، کہا کہ ہندوستانی قومی پرچم کی نمائش، لہرانا اور استعمال فلیگ کوڈ آف انڈیا، 2002 اور نیشنل پرائیڈ کی توہین کی روک تھام ایکٹ، 1971 کے تحت آتا ہے۔

      دن-رات لہرایا جاسکتا ہے قومی پرچم
      خط میں کہا گیا ہے، "فلیگ کوڈ آف انڈیا، 2002 میں 20 جولائی 2022 کے ایک آرڈر کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے اور اب فلیگ کوڈ آف انڈیا، 2002 کے پارٹ II کے پیرا 2.2 کی شق (II) میں ترمیم کی گئی ہے۔" : جہاں پرچم کھلے میں آویزاں ہو یا کسی شہری کی رہائش گاہ پر آویزاں ہو، وہاں اسے دن رات لہرایا جا سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      West Bengal SSC Scam: پارتھ چٹرجی کی گرفتاری، کورٹ نے دو دن کی ED ریمانڈ پر بھیجا

      یہ بھی پڑھیں:
      مہاراشٹر: ایکناتھ شندے نے کہا- ہمارے پاس 50 اراکین اور دو تہائی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت

      پہلے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک تھی اجازت
      اس سے قبل ترنگا صرف طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک لہرانے کی اجازت تھی۔ اسی طرح، فلیگ کوڈ کی ایک اور شق میں ترمیم کی گئی کہ قومی پرچم ہاتھ سے بُنا ہوا ہو یا یا مشین سے بنا ہوگا۔ یہ روئی / پالئیسٹر / اون / ریشم کھادی سے بنا ہوگا۔ اس سے قبل مشین سے بنے اور پالیسٹر سے بنے قومی پرچم کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: