Hermit Spyware: پیگاسس کو چھوڑ کر اب نئے اسپائی وئیر’ہرمٹ‘ کا استعمال کررہی ہیں حکومتیں، لُک آوٹ تھریٹ لیب کی ٹیم نے کیا پردہ فاش
. علامتی تصویر۔
Hermit Spyware: یہ ماڈیولز ہرمٹ کو بنیادی ایپس کی اجازتوں سے جڑی ہوئی ڈیوائسز سے فائدہ اٹھانے، آڈیو ریکارڈ کرنے، فون کالز کرنے اور ری ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کال لاگز، کانٹیکٹس، تصاویر، ڈیوائس لوکیشن اور ایس ایم ایس پیغامات جیسے ڈیٹا کو جمع کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
نئی دہلی:Hermit Spyware: سائبر سیکیورٹی کے محققین نے 'ہرمٹ' نامی ایک نئے انٹرپرائز گریڈ اینڈرائیڈ اسپائی ویئر کا پتہ لگایا ہے۔ اسے حکومتیں ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے اعلیٰ سطح کے لوگوں جیسے کاروباری عہدیداروں، انسانی حقوق کے کارکنوں، ماہرین تعلیم، سرکاری اہلکاروں، صحافیوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی لک آؤٹ تھریٹ لیب کی ٹیم نے 'سرویلنس ویئر' کا پردہ فاش کیا ہے۔ اسے قازقستان کی حکومت نے اپریل میں استعمال کیا تھا۔ چند ماہ بعد حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کو پرتشدد طریقے سے دبا دیا گیا۔ محققین نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہمارے تجزیے کی بنیاد پر، اسپائی ویئر، جسے ہم نے 'ہرمٹ' کا نام دیا ہے، ممکنہ طور پر اطالوی اسپائی ویئر فروشوں آر سی ایس لیب اور ٹائے کے لیب ایس آر ایل کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ ہمیں شبہ ہے کہ یہ ٹیلی کام کمپنی ایک فرنٹ کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ پہلی بار ہرمیٹ کا استعمال کیا گیا ہو۔ اطالوی حکام نے اسے 2019 میں انسداد بدعنوانی مہم میں بھی استعمال کیا تھا۔ محققین نے خبردار کیا کہ اس طرح کے ٹولز دراصل قومی سلامتی کی آڑ میں ہائی پروفائل لوگوں کی جاسوسی کے لیے غلط طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ہرمٹ ایک ماڈیولر اسپائی ویئر ہے جو اپنی بدنیتی پر مبنی صلاحیتوں کو ڈاون لوڈ کیے جانے کے بعد جاسوسی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ماڈیولز ہرمٹ کو بنیادی ایپس کی اجازتوں سے جڑی ہوئی ڈیوائسز سے فائدہ اٹھانے، آڈیو ریکارڈ کرنے، فون کالز کرنے اور ری ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کال لاگز، کانٹیکٹس، تصاویر، ڈیوائس لوکیشن اور ایس ایم ایس پیغامات جیسے ڈیٹا کو جمع کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔