உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہاراشٹر سیاسی بحران: تین دن میں کروڑوں روپئے کے 160 حکومتی ریزولیشن جاری، گورنر نے طلب کی MVA حکومت سے وضاحت

    Maharashtra News: ریاستی حکومت نے 22, 23 اور 24 جون کو 160 حکومتی ریزولیشن (Government Resolution- GR) جاری کی ہیں۔ پروین دریکر نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے گزشتہ کچھ دنوں میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے ذریعہ لئے گئے پے درپے فیصلوں کے خلاف مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے پرنسپل سکریٹری سنتوش کمار نے بتایا کہ گورنر نے ریاست کے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر 24-22 جون تک ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری سبھی حکومتی ریزولیشن (جی آر) اور سرکلر کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔

      معلومات دینے کی ہدایات حکمراں اتحادی این سی پی اور کانگریس کے زیر کنٹرول محکموں کی جانب سے 24-22 جون تک مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپئے جاری کرنے کے سرکاری احکامات کے بعد آئی ہیں۔ خط کے مطابق، ’گورنر نے 24-22 جون کو ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ GR، سرکلر کے بارے میں 'مکمل پس منظر کی معلومات' فراہم کرنے کو کہا ہے...‘۔

      واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کو پروین دریکر نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے گزشتہ کچھ دنوں میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے ذریعہ لئے گئے تابڑ توڑ فیصلوں کے خلاف مداخلت کرنے کی گزارش کی تھی۔ واضح رہے کہ شیو سینا لیڈر ایکناتھ شندے کی بغاوت نے مہا وکاس اگھاڑی کے محاذ پر بڑا بحران کھڑا کردیا ہے اور ریاست میں اقتدار کے لئے جدوجہد چل رہی ہے۔

      لوک مت نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق، ایک طرف شیو سینا باغیوں کو واپس لانے کی تیاری کر رہی ہے تو دوسری طرف مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے حکومت) فیصلے پر زور دے رہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ تین دنوں میں 160 حکومتی ریزولیشن (جی آر) جاری کئے گئے ہیں۔

      گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے اب حکومت سے اس کی جانکاری مانگی ہے۔ ایکناتھ شندے اور شیو سینا کے بیشتر اراکین اسمبلی کے باغی ہونے کے بعد مہا وکاس اگھاڑی حکومت پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے 22, 23 اور 24 جون کو 160 حکومتی ریزولیشن (Government Resolution- GR) جاری کی ہیں۔

      رپورٹس کے مطابق، گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے پرنسپل سکریٹری سنتوش کمار نے بتایا کہ گورنر نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر 22 اور23 جون تک ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری سبھی حکومتی ریزولیشن کی پوری تفصیل دینے کو کہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حکم ایم وی اے حکومت کے ذریعہ 22 سے 24 جون تک الگ الگ ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپئے کی رقم جاری کرنے کے سرکاری حکم جاری کرنے کے بعد آیا ہے۔

      اس سے متعلق بی جے پی لیڈر پروین دریکر نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو ایک خط بھیجا تھا۔ پروین دریکر کے خط پر کارروائی کرتے ہوئے گورنر نے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ گورنر نے چیف سکریٹری کو خط لکھ کر 22, 23 اور 24 جون کے درمیان لئے گئے فیصلوں سے متعلق تفصیلی وضاحت طلب کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: