بڑی خبر: مہاراشٹرمیں حکومت سازی کے لئے گورنرنےاین سی پی کومدعوکیا

گورنرکےذریعہ شیوسینا لیڈروں کومزید وقت دیئے جانےسےانکارکےبعد راج بھون نے تیسری بڑی پارٹی این سی پی کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

Nov 11, 2019 08:40 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 08:40 PM IST
بڑی خبر: مہاراشٹرمیں حکومت سازی کے لئے گورنرنےاین سی پی کومدعوکیا

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لئے ڈرامہ جاری، تیسری بڑی پارٹی این سی پی کو ملی حکومت سازی کی دعوت۔

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں حکومت سازی کو لے کر تعطل برقرار ہے۔ اسی درمیان گورنر ربی ایس کوشیاری  نے حکومت سازی کے لئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا ہے۔ دراصل مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی جماعت کے طورپرابھری تھی، جبکہ دوسرے نمبر پرشیوسینا رہی۔ تیسری بڑی پارٹی این سی پی ہے، جس کا کانگریس سے اتحاد ہے۔ بی جے پی کے حکومت بنانے سے انکار کے بعد آج شیو سینا لیڈروں نے گورنرسے ملاقات کی تھی اورانہوں نے حکومت سازی کے لئے دو دن کی مہلت مانگی تھی، جسے گورنرنے دینے سے انکارکردیا۔ اس کے بعد گورنرنے این سی پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا ہے۔

اس سے قبل خبرآئی تھی کہ کانگریس نے شیوسینا کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح سے شیوسینا- این سی پی حکومت بنائیں گی اوراسے کانگریس کی حمایت حاصل ہوگی۔ حالانکہ کانگریس نے میٹنگ کے بعد واضح کردیا کہ ابھی تک کانگریس نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ منگل کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے، اس کے بعد کانگریس حتمی فیصلہ لےگی۔ ساتھ ہی کانگریس اس معاملے پرپھراین سی پی سے بات کرے گی۔ اب دیکھنا ہوگا یہ ہوگا کہ این سی پی- کانگریس اور شیو سینا کیا حکمت عملی اپناتی ہیں۔

Loading...

وہیں دوسری طرف شیوسینا لیڈروں نے مہاراشٹرکےگورنربی ایس کوشیاری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کےبعد ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اورشیوسینا کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  ہم نے دودنوں کی مہلت مانگی تھی، لیکن گورنرنے وقت دینےسےانکارکردیا، لیکن حکومت بنانےکولےکرہمارے دعوے کوابھی تک خارج نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمایت کولے کرہم نے کہا کہ ہم حکومت بنانے کے لئے تیارہیں۔

مہاراشٹرمیں گورنرکے ذریعہ شیوسینا کو دیا گیا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔ کانگریس نے ابھی تک حمایت پرکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے فون پربات کرکے حمایت طلب کی تھی۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرسینئرلیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہماری شرد پوارسے بات چیت ہوئی ہے، کل ممبئی میں اس معاملے پرایک بارپھر بات چیت ہوگی۔

Loading...