جموں وکشمیر : سری نگر میں جشن یوم آزادی ۔ گورنر نے لہرایا پرچم ۔ دیکھیں ویڈیو

جموں کشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نے سرینگرمیں قومی پرچم لہرایا۔شیر کشمیراسٹیڈیم میں جشن آزادی کی تقریب سے کرتےہوئے گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹاکر کشمیریوں کی شناخت سے چھیڑچھاڑ نہیں ہوئی ہے

Aug 15, 2019 10:59 AM IST | Updated on: Aug 15, 2019 10:59 AM IST
جموں وکشمیر : سری نگر میں جشن یوم آزادی ۔ گورنر نے لہرایا پرچم ۔ دیکھیں ویڈیو

جموں کشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نے سرینگرمیں قومی پرچم لہرایا۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

جموں وکشمیر میں بھی یوم آزادی کا جشن منایاجارہاہے۔ جموں کشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نے سرینگرمیں قومی پرچم لہرایا۔شیر کشمیراسٹیڈیم میں جشن آزادی کی تقریب سے کرتےہوئے گورنرستیہ پال ملک نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹاکر کشمیریوں کی شناخت سے چھیڑچھاڑ نہیں ہوئی ہے۔ گورنر نے کہا کہ 370 کی منسوخی کے بعد اب کشمیر میں ترقی کا نیا دورہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خواتین کے ساتھ انصاف کیاجائیگا۔

گورنر نے کہا کہ وہ نئے کشمیر کو دیکھ رہے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں کی طرح مثالی ترقی حاصل کریگا۔ گورنرستیہ پال ملک کا کہناہے کہ جموں وکمشیر میں عوامی مسائل حل کرتے ہوئے خطے کو ترقی کی راہ دکھانے کے مقصد سے آرٹیکل 370 کو ہٹایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیر کے ہرشہری کو حکومت ہند کی سرکاری اسکیمات کا فائدہ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے تعلیم اور سیاست کے شعبوں میں آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ آپ بھی دیکھیں جشن آزادی تقریب کا یہ ویڈیو

Loading...

Loading...