بی پی سی ایل، ایس سی آئی، کونکور،ڈی ایچ ڈی سی آئی ایل میں اسٹریٹیجک سرمایہ کشی کومنظوری

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں معاشی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو ہوئے اس میٹنگ میں ان تجویزوں کو منظوری دے دی ہے۔

Nov 20, 2019 11:37 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 11:37 PM IST
بی پی سی ایل، ایس سی آئی، کونکور،ڈی ایچ ڈی سی آئی ایل میں اسٹریٹیجک سرمایہ کشی کومنظوری

مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔(تصویر:پی ٹی آئی)۔

حکومت نے سرمایہ کشی پر آگے بڑھتے ہوئے بدھ کو انڈین پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ (بی پی سی ایل)، شیپنگ کارپویشن آف انڈیا (اے سی آئی)، کنکور، ٹیہری ہائیڈرو الیکٹرک ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل) اور نارتھ ایسٹرن الیکٹرک پاور کارپوریشن لمٹیڈ میں اسٹریٹیجک سرمایہ کشی کو قانونی منظوری دے دی ۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں معاشی معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو ہوئے اس میٹنگ میں ان تجویزوں کو منظوری دے دی ہے۔

 

میٹنگ کےبعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے نامہ نگاروں کی ایک کانفرنس میں بتایا کہ ان سرکاری صنعتوں میں سرمایہ کشی کا طریقہ الگ الگ ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ آسام کے نمالی گڑھ ریفائنری میں بی پی سی ایل کی حصہ داری 61 فیصد سے زیادہ ہے اور اس کو اس سرمایہ کشی سے پہلے بی پی سی ایل سے الگ کردیا جائے گا۔ نمالی گڑھ ریفائنری کی حصہ داری تیل اور گیس کے شعبہ کی کسی سرکاری کمپنی کو ہی فروخت کیا جائے گااور اس طرح یہ کمپنی پبلک سیکٹر کمپنی ہی رہے گی۔  

ملک میں 1.2لاکھ ٹن پیاز درآمد کرنے کی کابینہ نے دی منظوری

حکومت نے 1.2 لاکھ ٹن پیاز کے درآمد کرنے کو بدھ کو منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی معاشی معاملوں کی کمیٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں کھانے کی فراہمی اور صارف معاملوں کے ان تجویزوں کو منظوری دے دی گئی۔وزارت خوراک سپلائی نے ایم ایم ٹی سی کے ذریعہ سے بیرون ممالک سے پیاز کے درآمد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں کوکابینہ کے فیصلے کی جانکاری دی۔ واضح رہے کہ فوڈسپلائی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ پیاز کی فراہمی اور مطالبوں میں 30 سے چالیس فیصد کا فرق ہے۔ کچھ مقامات میں زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے پیاز کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے خردہ بازار میں اس کی قیمت کافی بڑھ گئی ہے۔ گجرات، مہاراشٹر اور راجستھان میں نیفیڈ پیاز کی خریداری کررہا ہے۔

 

Loading...