مرکزی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر (Twitter) کو نوٹس بھیجنے کے بعد ٹویٹر نے رکن پارلیمنٹ رونتھ ریڈی (Revanth Reddy)، مغربی بنگال کے وزیر مولو گھٹک (Moloy Ghatak)، اداکار وینیٹ کمار سنگھ (Vineet Kumar Singh) اور فلمی شخصیات ونود کپری (Vinod Kapri) اور اویناش داس (Avinash Das) کے ٹوئٹر ہینڈل سمیت کچھ مشہور ہینڈلز کے ذریعہ کی جانے والی متعدد ٹویٹس کو بلاک کردیا ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے اس پہل کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے ٹویٹس ہندوستان کے آئی ٹی قانون (India's IT law) کے خلاف ورزی کرتے ہیں۔
مبینہ طور پر ٹویٹس میں یا تو حکومت کی ناکام پالیسی کو اجاگر کیا گیا ہے یاکووڈ۔19کی وجہ سے لوگوں کوہورہی پریشانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ پچھلے چند ہفتوں میں ہندوستان میں کووڈ۔19 کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہاں اسپتال میں بیڈ، میڈیکل آکسیجن اور ادویات کی شدید کمی ہے۔
اگرچہ ٹویٹر نے عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس نے کون سے ٹویٹس بلاک کیے ہیں یا ٹویٹس کو کیوں روکا گیا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر یہ ٹویٹس کرنے والے صارفین کو ایک نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹویٹس ہندوستانی حکومت کے مطابق ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ٹویٹر نے ہندوستانی آئی ٹی ایکٹ 2000 (Indian IT Act 2000) کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹر سے مخصوص ٹویٹس کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ہندوستانی حکومت نے بھی اس معاملے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ لیکن حکومتی ہدایت کی تعمیل کرنے کے بعد ٹویٹر نے اس کارروائی کی تفصیلات اپ لوڈ کردی ہیں جو اس نے لیمینڈیٹا بیس ڈاٹ آرگ (Lumendatabase.org) پر کی ہے۔
واضح رہے کہ لیمینڈیٹا بیس ڈاٹ آرگ ایک ویب سائٹ ہے جو ٹیک کمپنیوں کے ذریعہ حکومتی ہدایت یا ڈی ایم سی اے کے ٹیک ڈاؤن کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔لومین (Lumen) پر اپ لوڈ کردہ دستاویزات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے ٹویٹر سے کہا کہ وہ 22 اپریل اور 23 اپریل کو دسیوں ٹویٹس کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

ٹوئٹر نے حکومت کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد کارروائی کی ہے
زیادہ تر ٹویٹس جو حذف کردیئے گئے ہیں۔ اس میں دوائیوں کی کمی کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ جو کووڈ۔19 مریضوں کو تکلیف دے رہی ہیں۔ کچھ کا تعلق ہری دوار میں ہونے والے کمبھ میلے (Kumbh Mela) سے ہے۔ ان ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہےکہ اسی کی وجہ سے ہندوستان میں کورونا کی صورت حال انہتائی ناگفتہ بہ ہوگئی ہے۔
اگر ہندوستان سے باہر ٹوئٹر کو دیکھا جائے تو اس طرح کے کچھ ٹویٹس اب بھی دستیاب ہیں۔ حالیہ مہینوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستانی حکومت نے ٹویٹر کو ٹویٹس بلاک کرنے کو کہا ہے۔
اس سے قبل جب کسانوں کا احتجاج (farmers' protest) زور پکڑ رہا تھا۔ تب ہندوستان نے ٹویٹر سے کئی ٹویٹس کو حذف کرنے اور کچھ ہینڈل بلاک کرنے کو کہا تھا۔ ٹویٹر نے ہندوستانی حکومت کی درخواست کی جزوی طور پر تعمیل کی۔ اگرچہ اس کے اقدام پر ہنگامہ آرائی کے بعد زیادہ تر معاملات میں فیصلہ واپس کیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔