ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑی خبر: ملک میں 30 جون تک رہےگا لاک ڈاون، وزارت داخلہ نے جای کی نئی گائڈ لائن

پورے ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملے 173,763 ہوگے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ-19 کے سبب مہلوکین کی تعداد 4971 ہوگئی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: ملک میں 30 جون تک رہےگا لاک ڈاون، وزارت داخلہ نے جای کی نئی گائڈ لائن
بڑی خبر: ملک میں 30 جون تک رہے گا لاک ڈاون

نئی دہلی: کورونا وائرس کے درمیان مرکزی حکومت نے لاک ڈاون 5.0 کے لئے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے  ایک ماہ کے لئے لاک ڈاون کو بڑھا دیا ہے۔ ملک میں 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گا۔ وزارت داخلہ نے گائڈ لائن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹنمنٹ زون میں مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملے 173,763 ہوگے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق کووڈ-19 کے سبب مہلوکین کی تعداد 4971 ہوگئی ہے۔


وزارت داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے پورے ملک میں سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ علاقوں کے باہر بفر علاقوں، جہاں انفیکشن کے معاملے آنے کا زیادہ امکان ہے، کی شناخت ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاست کریں گے۔ بفر زون میں ضرورت کی بنیاد پر ضلع انتظامیہ پابندیاں عائد کرسکتی ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ پورے ملک میں محدود سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ جیسے بین الاقوامی پروازیں، میٹرو ریل کا آپریشن، سنیما ہال، جم، سوئمنگ پول، تھیئیٹر، بار، آڈیٹوریم اور اسمبلی ہال وغیرہ۔


From 01.06.2020

●Within Containment Zones, #Lockdown restrictions to continue till 30.06.2020
#Unlock1 All activities to be relaxed in phased manner outside containment zones, as per @MoHFW_INDIA guidelines
●States may impose restrictions/prohibit activities as per assessment pic.twitter.com/LDbmvf6Gfa



ضابطے کے مطابق، اسکول، سنیما ہال پر فیصلہ جولائی کے مہینے میں حالات کے حساب سے لیا جائے گا۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔ پہلے شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک پابندی رہے گی۔ حکومت نے اسے ان لاک 1.0 نام دیا گیا ہے۔ اسکول، کالج وغیرہ کھولنے کے لئے سبھی متعلقہ فریق سے بات کرکے جولائی میں فیصلہ لیا جائے گا۔



ملک میں یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گی۔  اس دوران ریاستی حکومتیں اسکول اور کالج کھولنے پر فیصلہ لیں گی۔ اس دوران کنٹنمنٹ زون پر پابندی جاری رہے گی۔ ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاون جاری ہے۔ مرکزی حکومت نے لاک ڈاون بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ اس بار مزید چھوٹ دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کنٹنمنٹ زون کے باہر کے علاقوں کو پھر سے کھولنے کے لئے نئے احکامات جاری کئے ہیں۔ نیا حکم یکم جون سے نافذ ہوگا اور 30 جون تک موثر رہے گا۔ اس دوران لاک ڈاون کو کھولنے کا بھی عمل ہوگا۔ اس دوران اقتصادی سرگرمیوں پر فوکس رہے گا۔
First published: May 30, 2020 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading