உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان: پہلو خاں کے معاملے میں عدالت کے فیصلے کے خلاف کی جائیگی اپیل :گہلوت

    راجستھان: پہلو خاں کے معاملے میں عدالت کے فیصلے کے خلاف کی جائیگی اپیل۔(نیوز18 گرافکس)-

    راجستھان: پہلو خاں کے معاملے میں عدالت کے فیصلے کے خلاف کی جائیگی اپیل۔(نیوز18 گرافکس)-

    راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ الور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذریعہ پہلو خاں کی موت کے معاملے میں سبھی ملزمین کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ گہلوت نے ٹویٹرپربتایا کہ ہم نے ماب لنچنگ کے خلاف اسی مہینے کے پہلے ہفتے میں قانون بنایا ہے

    • Share this:
      راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ الور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ذریعہ پہلو خاں کی موت کے معاملے میں سبھی ملزمین کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ گہلوت نے ٹویٹرپربتایا کہ ہم نے ماب لنچنگ کے خلاف اسی مہینے کے پہلے ہفتے میں قانون بنایا ہے۔ ہم مرحوم پہلو خاں کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔اشوک گہلوت نے کہا کہ فیصلے کے خلاف جلد ہی ضلع و سیشن کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

       



      واضح رہے کہ راجستھان کے پہلو خان موب لنچنگ معاملے میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ملزمین کوبری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (سیریل نمبر1) سریتا سوامی اس کیس پرفیصلہ سناتے ہوئے ملزمین کوبری کردیا ہے۔ الورضلع کے بہروڑ میں تقریباً سوا دوسال پہلے ہوئے موب لنچنگ معاملے کے اس فیصلے میں تین ملزم شامل نہیں ہیں۔ تینوں کو نابالغ مانا گیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد عدالت سے باہرنکلے پہلو خان فریق کے وکیل قاسم خان نے کہا کہ معاملے کی جانچ صحیح طریقے سے نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے سیاسی دباؤمیں چارج شیٹ پیش کی۔ ابھی عدالت کا فیصلہ نہیں ملا ہے، فیصلے کا مطالعہ کرنے کے بعد آگے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

      یاد رہے کہ بہریڑمیں یکم اپریل 2017 کوجے پورکے ہٹ واڑے سے گائے لے کرجارہے ہریانہ کے نوح میواتی باشندہ پہلو خان اوراس کے بیٹوں عمراور طاہرکی بھیڑنے جم کرپٹائی کی تھی۔ پولیس نے ان کوبھیڑ سے چھڑا کربہروڑکے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ وہاں علاج کے دوران پہلو خان کی 4 اپریل، 2017 کو موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں عدالت میں چالان کے بعد باضابطہ سماعت ہوئی تھی۔
      First published: