اتحاد بچانےکے لئے کانگریس-آرجے ڈی نے تقسیم کیں سیٹیں، شرد یادو، میسا بھارتی اورطارق انورکوملا ٹکٹ

عظیم اتحاد کی پریس کانفرنس میں سابق نائب وزیراعلیٰ اور آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سیٹوں اورامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

Mar 29, 2019 03:01 PM IST | Updated on: Mar 29, 2019 04:06 PM IST
اتحاد بچانےکے لئے کانگریس-آرجے ڈی نے تقسیم کیں سیٹیں، شرد یادو، میسا بھارتی اورطارق انورکوملا ٹکٹ

پٹنہ: عظیم اتحاد کی پریس کانفرنس میں تیجسوی یادو نے سیٹوں اورامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ آرجے ڈی نے مدھے پورہ سیٹ سے شرد یادو اوربیگو سرائے سے تنویرحسن کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ وہیں پاٹلی پترسیٹ سےآرجے ڈی نےلالو یادو کی بیٹی میسا بھارتی کومیدان میں اتارا ہے۔ پاٹلی پتر سے بی جے پی کی طرف سے مرکزی وزیر رام کرپال یادو امیدوارہیں۔

وہیں آرجے ڈی نے سارن سیٹ سے چندرکا رائے کو اپنا امیدواراعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ چندرکا رائے لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے سسرہیں۔ ویشالی سے آرجے ڈی کے رگھونش پرساد سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ نوادا سے وبھا دیوی امیدوارہیں۔ جھنجھارپور سے آرجے ڈی کےگلاب یادو میدان میں ہیں۔

Loading...

بکسرسےجگدا نند سنگھ امیدوار ہیں۔ کٹیہار سے طارق انورانتخابی میدان میں ہیں۔ سیتا مڑھی سے ارجن رائے آرجے ڈی کے امیدوارہیں۔ سیوان سے حنا صاحب، مہاراج گنج سے رندھیر سنگھ، بھاگلپورسے شیوچندررام، جہان آباد سے سریندر یادو، ارریہ سے سرفرازعالم کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

دربھنگہ سیٹ سے عبدالباری صدیقی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دربھگنہ سیٹ سے کیرتی آزاد ٹکٹ کے لئے زبردست دباو بنائے ہوئے ہیں۔ خبرہے کہ آزاد کو والمیکی نگرسیٹ سے ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔

وہیں کانگریس نے بہارکے اپنے چارامیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے سپول سیٹ سے رنجیتا رنجن، سمستی پور سے اشوک کمار، مونگیرسے نیلم دیوی اور ساسا رام سیٹ سے میرا کمارکو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ کانگریس اس سے پہلے ہی کشن گنج سے جاوید عالم اورکٹیہار سے طارق انورکو امیدواربنانے کا اعلان کرچکی ہے۔

Loading...