ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹیکہ لگایا کیا؟... Network-18 اور فیڈرل بینک کی پہل سنجیونی کا ترانہ ہوا لانچ

Sanjeevni A Shot of Life: نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک کی پہل- ’سنجیونی- جیون کا ایک ٹیکہ‘ کا اینتھم پیر کو لانچ کیا گیا۔ 

  • Share this:
ٹیکہ لگایا کیا؟... Network-18 اور فیڈرل بینک کی پہل سنجیونی کا ترانہ ہوا لانچ
Network 18 اور فیڈرل بینک کی پہل ’سنجیونی- ایک ٹیکہ جیون کا’۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری (Anti Covid-19 Vaccination) سے متعلق بیداری کے لئے نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک کی پہل ’سنجیونی- جیون کا ایک ٹیکہ’ کا اینتھم (ترانہ) پیر کو لانچ کیا گیا۔ کووڈ کے خلاف لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے بنائے گئے اس ترانہ میں اپیل کی گئی ہے کہ سبھی لوگ ویکسینیشن کرائیں۔ کیمپین اینتھم (مہم کا ترانہ) کا نام ہے- ’ٹیکہ لگا‘۔


اس دوران ایک ورچوئل پروگرام کے دوران CNN-News18 کے اینکر آنند نرسمہن، موسیقار شنکر مہادیون، اداکار سونو سود، ہرش دیپ کور، فیڈرل بینک کے ایم ڈی شیام سری نواسن، اپولو کے ڈاکٹر انوپم سبل، موسیقار سدھارتھ اور شیوم مہادیو، موسیقار تنشک نابر موجود رہے۔ سبھی نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ٹیکہ کاری ضرور کرائیں’۔


ویکسین کے لئے افواہ کو دور کرنے کا ہدف


اداکار سونو سود نے کہا کہ اس پوری مہم کا ہدف ہے کہ ویکسین کے لئے افواہوں کو ختم کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک سنجیونی ابھیان کے برانڈ ایمبسڈر سونو سود ہیں۔ وہیں یہ گیت مشہور موسیقار اور گلوکار شنکر مہادیون نے کمپوز کیا۔ کیمپین اینتھم میں اپیل کی گئی ہے کہ اپنی باری آنے پر ٹیکہ لگوائیں۔

Network-18 ملک کے سبھی شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے نزدیکی مرکز پر جاکر ٹیکہ لگوائیں اور سبھی کووڈ پروٹوکولس پر عمل کریں تاکہ ملک جلد از جلد کورونا کو شکست دے پائے۔ اگر آپ کے پاس ایسی کوئی سہولت نہیں ہے، جس کے ذریعہ آپ کوون ایپ یا ویب سائٹ پر رجسٹریشن کر پائیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ پیر سے ترمیمی ٹیکہ کاری پالیسی کے تحت آپ ویکسینیشن سینٹروں پر جاکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ یعنی اب آپ کو ویکسینیشن کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔



واضح رہے کہ ملک میں 20 جون کی رات 8 بجے تک 28,00,36,898 ویکسینیشن ہوا تھا، جس میں 30,39,996 خوراک اتوار کو ہی لگائی گئی۔



اس سے پہلے مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس 3.06 کروڑ سے زیادہ کووڈ-19 مخالف ٹیکے دستیاب ہیں اور انہیں اگلے تین دنوں میں 24.53 لاکھ سے زیادہ ٹیکے ملیں گے۔ وزارت نے بتایا کہ اتوار سے صبح 8 بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو ہندوستانی حکومت نے ابھی تک 29,10,54,050 سے زیادہ ٹیکے مفت دستیاب کرائے ہیں۔ اس میں سے برباد ہوچکے ٹیکوں سمیت کل  26,04,19,412 ٹیکوں کا استعمال ہوا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 21, 2021 03:46 PM IST