ہوم » نیوز » وطن نامہ

جیو پلیٹ فارمز پر دولت کی بارش، 45 دن میں 92,202 کروڑ روپئےکی ہوئی سرمایہ کاری

کورو نا وائرس کے بیچ مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز نے دھمال مچا رکھا ہے۔ سلور لیک نے مزید 4546.80 کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔ پہلے بھی سلور لیک 5,655.75 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارمز پر دولت کی بارش، 45 دن میں 92,202 کروڑ روپئےکی ہوئی سرمایہ کاری
جیو پلیٹ فارمز پر دولت کی بارش، 45 دن میں 92,202 کروڑ روپئےکی ہوئی سرمایہ کاری

نئی دہلی: کورو نا وائرس کے بیچ مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز نے دھمال مچا رکھا ہے۔ پچھلے 45 دنوں میں7 مرحلوں میں جیو پلیٹ فارمز میں 19.90 فیصد ایکویٹی کیلئے کل 92,202.15 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ یہ سرمایہ کاری 22 اپریل کو فیس بُک سے شروع ہوئی تھی، اس کے بعد سلو ر لیک، وسٹا ایکویٹی، جنرل اٹلانٹک اور کے کے آر نے انویسٹمنٹ کی۔ جمعہ کو پہلے یو اے ای کی مبادلہ اور پھرکچھ گھنٹوں بعد امریکہ کی سلور لیک نے فاضل سرمایہ کاری کی۔ دونوں نے مل کر جیو پلیٹ فارمز میں 24 گھنٹوں کے اندر 13640.40 کروڑ روپئے کی انویسٹمنٹ کرڈالی۔

امریکہ کی سلور لیک اور ساتھی پارٹنرز نے مل کر 0.93 فیصد ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 4,546.80 کروڑروپئے کی انویسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سلور لیک کا جیو پلیٹ فارمز میں دوسرا انویسٹمنٹ ہے۔ اس سے پہلے بھی سلور لیک پارٹنرز نے 4 مئی کو جیو پلیٹ فارمز میں 1.15 فیصد ایکویٹی کے لئے 5,655.75 کروڑ روپئے کا انویسٹمنٹ کیا تھا۔ سلور لیک کا کل انویسٹمنٹ بڑھ کر اب 2.08 فیصد ایکویٹی کیلئے 10,202.55کروڑ روپئے ہوگیا۔ اس سے کچھ گھنٹے پہلے ابو ظہبی کی مبادلہ نے جیو میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لئے جیو پلیٹ فارمز میں 9,093.60کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔


امریکہ کی سلور لیک اور ساتھی پارٹنرز نے مل کر 0.93% ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 4,546.80کروڑروپے کی انویسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کی سلور لیک اور ساتھی پارٹنرز نے مل کر 0.93% ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 4,546.80کروڑروپے کی انویسٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔


جیو پلیٹ فارمز، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ’’فل اونڈ سبسیڈری‘‘ ہے۔ یہ ایک ’نیکسٹ جنریشن‘ ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ہندوستان کو ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کے کام میں مدد کررہی ہے۔ اس کے لئے جیو کے سرکردہ ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور بھارت کے نمبر #1 ہائی۔ اسپیڈ کنیکٹیوٹی پلیٹ فارم کو ایک ساتھ لانےکا کام کر رہی ہے۔ ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ جس کے 38 کروڑ 80لاکھ گراہک ہیں، وہ جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کی ’’ہولی اونڈ سبسیڈیری‘‘ بنی رہے گی۔ سلور لیک 40 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے دنیا بھر میں سنبھالتی ہے۔ اس نے ایئر بی این بی، علی بابا، آنٹ فنانشیل، الفا بیٹ کی وریلی اینڈ وائمو یونٹس، ڈیل ٹیکنالوجیز، ٹویٹر جیسی کئی بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
سلور لیک کے ذریعہ کی گئی مربوط سرمایہ کاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا ’’سلور لیک اور اس کے کو انویسٹرز ہمارے لئے بیش قیمت شراکت دار ہیں۔ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ کووڈ۔19 وبا کے دوران پانچ ہفتہ کے اندر Jio پلیٹ فارمز میں سلورلیک کی اضافی سرمایہ کاری، بھارتی معیشت میں ان کے بھروسے کی علامت ہے۔‘‘
سرمایہ کاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سلورلیک کے معاون، سی ای او اور منیجنگ پارٹنر شری ایگان ڈربن نے کہا کہ ’’ہم اپنے ایکسپوزر کو بڑھانے اور اپنے ساتھی پارٹنرز اور سستی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے جیو کے مشن کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ جیو میں اور زیادہ سرمایہ کاری جیو کے بزنس ماڈل کی منظوری ہے۔ ساتھ ہی ہم مکیش امبانی اور ان ٹیم کی تعریف کرتے ہیں جن کے حوصلہ مندانہ وزن سے جیو دنیا کی سب سے قابل ذکر ٹیکنا لوجی کمپنی بن پائی۔‘‘
First published: Jun 06, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading