ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے گرفتار، 5 پولیس اہلکار لائن حاضر

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کی گریٹر نوئیڈا پولیس (Greater Noida Police) نے ایک سیکس ریکٹ (Sex Racket) کا پردہ فاش کیا ہے۔ نوئیڈا زون کے ڈی سی پی راجیش سنگھ کے مطابق، سیکس ریکٹ کے پردہ فاش کے بعد نہ صرف 12 لڑکیوں سمیت 23 لوگ گرفتار ہوئے ہیں بلکہ 4 کانسٹبل اور ایک ہیڈ کانسٹبل کے ساتھ پولیس گاڑی کے ڈرائیور کو لائن حاضر کردیا گیا۔

  • Share this:
سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے گرفتار، 5 پولیس اہلکار لائن حاضر
سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے گرفتار، 5 پولیس اہلکار لائن حاضر

گریٹر نوئیڈا: اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کی گریٹر نوئیڈا پولیس (Greater Noida Police) نے ایک سیکس ریکٹ (Sex Racket) کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے 12 لڑکیاں اور 11 لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہی نہیں، سپاہیوں پر بھی اس ہائی پروفائل سیکس ریکٹ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ جبکہ اس حادثہ کو لے کر گوتم بدھ نگر کے کمشنر آلوک سنگھ (Alok Singh) بھی حیران ہیں۔


نوئیڈا زون کے ڈی سی پی راجیش سنگھ کے مطابق، سیکس ریکٹ کے پردہ فاش کے بعد نہ صرف 12 لڑکیوں سمیت 23 لوگ گرفتار ہوئے ہیں بلکہ 4 کانسٹبل اور ایک ہیڈ کانسٹبل کے ساتھ پولیس گاڑی کے ڈرائیور کو لائن حاضر کردیا گیا۔


نیو کراون پلازہ ہوٹل میں چل رہا تھا جسم فروشی کا کاروبار


گریٹر نوئیڈا کی پولیس جب دنکور تھانہ علاقے کے چانٹی علاقے میں واقع نیو کراون پلازہ ہوٹل پہنچی تو وہ حیران رہ گئی۔ اس دوران 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے مشتبہ حالت میں ملے۔ واضح ہے کہ اس ہوٹل میں سیکس کا کاروبار چل رہا تھا۔ گریٹر نوئیڈا کے اے سی پی برج نندن رائے کی قیادت میں پولیس نے ہوٹل میں چھاپہ ماری کی اور 12 خواتین سمیت 23 لوگوں کو گرفتار کیا۔ یہی نہیں، اس سیکس ریکٹ میں ہوٹل کا منیجر بھی ملوث پایا گیا ہے۔

دنکور پولیس کو نہیں لگی بھنک

سیکس ریکٹ کے پردہ فاش کی کارروائی کی بھنک دنکور پولیس کو بھی نہیں تھی، کیونکہ مقامی پولیس کا کردار بھی مشکوک نظر آرہا تھا۔ واضح رہے کہ اس معاملے کی جانچ پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے شروع کی ہے۔ اب تک اس معاملے میں چار کانسٹبل، ایک ہیڈ کانسٹبل اور ایک ڈرائیور کو لائن حاضر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مشتبہ پولیس اہلکاروں پر جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ یہی نہیں، سیکس ریکٹ کے انکشاف کے بعد نوئیڈا زون کے ڈی سی پی راجیش سنگھ نے ایک مشتبہ چوکی انچارج کے خلاف رپورٹ پولیس کمشنر کو بھیج دی ہے۔ ممکن ہے کہ چوکی انچارج پر بھی گاج گرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دنکور کوتوالی اور اس کے آس پاس کی چوکیوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے کردار کی جانچ کی جارہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 21, 2021 12:02 PM IST