کشمیر: سری نگرمیں دہشت گردوں نےکیا گرینیڈ حملہ، 8 افراد زخمی، فورسیزنے کرلیا علاقہ کا محاصرہ

یہ گرینیڈ حملہ تب ہوا ہے، جب وادی میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں اورہرجگہ جوانوں کوتعینات کیا گیا ہے۔

Oct 12, 2019 03:30 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:02 PM IST
کشمیر: سری نگرمیں دہشت گردوں نےکیا گرینیڈ حملہ، 8 افراد زخمی، فورسیزنے کرلیا علاقہ کا محاصرہ

کشمیر میں ہوئےگرینیڈ حملےمیں 8 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تصویر: اے این آئی

جموں وکشمیر: جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں نےایک بار دہشت گردانہ گرینیڈ حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ سری نگرکے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ علاقے میں ہوا ہے۔ حملے کے بعد سے ہی ہندوستانی فوج (انڈین آرمی) نے علاقے کی گھیرا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس گرینیڈ حملے میں تقریباً 8 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر بڑی تعداد میں سیکوٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جائے حادثہ  پرجموں وکشمیرپولیس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کی ٹیم موجود ہے۔ سیکورٹی اہلکارگرینیڈ حملےکے بارے میں جانچ پڑتا ل کررہے ہیں۔

Loading...

اس سے قبل جموں وکشمیرحکومت نے وادی کشمیر میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کی پوسٹ پیڈ موبائل فون خدمات 14 اکتوبرسے بحال کرنےکا اعلان کیا تھا۔ تاہم انٹرنیٹ خدمات کی معطلی جاری رہےگی۔ ریاستی حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے ہفتہ کے روز یہاں صحافیوں کے لئے قائم کردہ میڈیا سنٹر میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تمام مواصلاتی کمپنیوں کی فون خدمات کو 14 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو آئین ہند کی دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کئےاورریاست کودو مرکز کے زیرانتظام والےعلاقوں میں منقسم کیا، اس کے بعد سے ریاست بھر میں موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ اگرچہ جموں اور لداخ میں یہ خدمات بحال کی جا چکی ہیں تاہم وادی میں ان کی معطلی اب تک جاری رکھی گئی ہے۔ روہت کنسل نے کہا: 'جموں وکشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریاست کے باقی ماندہ علاقوں میں موبائل فون خدمات بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنز سوموار یعنی 14 اکتوبرکودوپہر12 بجےبحال کئے جائیں گے۔ یہ خدمات وادی کے سبھی 10 اضلاع میں بحال کی جائیں گی'۔

Loading...